Monday, 10 October 2022

ہر لمحہ محبت کا نشاں ہے محبت امتحاں ہے

 محبت امتحاں ہے


ذرا دیکھو گزرتے روز و شب کو

ہر اک لمحہ ستارہ ہے

اگر تسخیر ہو جائے تو ہر لمحہ تمہارا ہے

تمہارے خوبصورت ہاتھ میں کتنے ستارے ہیں

انہیں تسخیر کر لو تو 

تمہاری مانگ میں یہ سب ستارے جگمگائیں گے

ستارے اور آئیں گے

فلک بھی اور آئیں گے

اگر تم روشنی سے دوستی کر لو

تو یہ جانو کہ ہر لمحہ محبت کا نشاں ہے

محبت امتحاں ہے


زاہد منیر عامر

No comments:

Post a Comment