Tuesday, 4 October 2022

جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے بعد

 جب بھی آتا ہے مِرا نام تِرے نام کے بعد

لوگ طوفان اٹھا لیتے ہیں الزام کے بعد

عقل حیران ہے اس شخص کی دانائی پر

جس نے توڑے کئی اصنام ہیں اصنام کے بعد

دن گزر جاتا ہے ہنگامۂ دنیا میں، مگر

چین آتا ہے کہاں مجھ کو سرِ شام کے بعد

جو ابھی شہرت و دولت میں ہوا ہے اندھا

ہوش میں آئے گا، لیکن بُرے انجام کے بعد

لوگ رکھتے ہیں تعلق بھی غرض سے اپنی

رُخ بدل لیتے ہیں موسم کی طرح کام کے بعد

شام کے بعد ہوئی صبح،۔ تو جانا ہم نے

ملتی خوشیاں ہیں مگر گردشِ ایام کے بعد

ساتھ دینا تھا ابھی نصر! کا کچھ دیر تلک

اٹھ گئے آپ بھی میخانے سے دو جام کے بعد


نصراللہ نصر

No comments:

Post a Comment