Wednesday, 12 October 2022

معشوقہ کو خط لکھنے والو

کُھلی چِٹھی



معشوقہ کو خط لکھنے والو

اگر تمہاری قلم کی نوک بانجھ ہے

تو کاغذوں کی توہین مت کرو

تاروں کی طرف دیکھ کر 

انقلاب کی باتیں کرنے والو

انقلاب آیا تو تمہیں بھی تارے دکھائے گا

یا

آج وارث شاہ کی لاش

کنڈیالی تھوہر بن کر

سماج کے جسم پر اگ آئی ہے

اس سے کہو

یہ عہد وارث شاہ کا عہد نہیں

یہ ویت نام کا عہد ہے

ہر کھیڑے کے حق کی جنگ کا عہد ہے


پاش

اوتار سنگھ سندھو

No comments:

Post a Comment