Sunday 7 July 2024

روح من یہ ضروری تو نہیں ہر عورت کی خوشی

 روحِ من یہ ضروری تو نہیں 

ہر عورت کی خوشی 

سونے چاندی ہی سے منسوب ہو

میں تو آپ کے سنگ 

دنیا دیکھنا چاہتی ہوں 

شاعری کرنا چاہتی ہوں

مصوری سیکھنا چاہتی ہوں

تخیّلاتی سب تصویروں میں 

حقیقت کے رنگ بھرنا چاہتی ہوں

سفر نامے لکھنا چاہتی ہوں 

یعنی آپ کے سنگ گزارا ہوا ہر پل

امر کر دینا چاہتی ہوں


نازیہ رشید تارڑ

No comments:

Post a Comment