Saturday, 7 September 2024

نظر سے پینے پلانے کی رات آئی ہے

نظر سے پِینے پِلانے کی رات آئی ہے

دلوں کی پیاس بُجھانے کی رات آئی ہے

غموں کا دور ہُوا ختم،۔ پونچھ لو آنسُو

ہنسو کہ ہنسنے ہنسانے کی رات آئی ہے

تمام زندگی جو، بن کے یادگار رہے

اک ایسا جشن منانے کی رات آئی ہے

فلک کے چاند ستارے ہیں سہمے سہمے سے

نقاب رُخ سے اُٹھانے کی رات آئی ہے

جواں جواں ہیں نظارے حسِیں حسِیں ہے سماں

کہ چاندنی میں نہانے کی رات آئی ہے

اندھیرے اب نہ رہیں گے ہماری دُنیا میں

نئے چراغ جلانے کی رات آئی ہے

فضا میں آج ترنم سا گُھل رہا ہے نسیم

غزل کے شعر سُنانے کی رات آئی ہے


نسیم رفعت گوالیاری

عبدالقیوم

No comments:

Post a Comment