Wednesday 31 July 2024

مگر نہیں تھا فقط میر خوار میں بھی تھا

 مگر نہیں تھا فقط میر خوار میں بھی تھا 

کہ اہل درد میں آشفتہ کار میں بھی تھا 

صبا کی طرح اسے بھی نہ تھا ثبات کہیں 

نہ جانے کیا تھا بہت بے قرار میں بھی تھا 

پناہ لینی پڑی تھی مجھے بھی سائے میں 

رہین منت دیوار یار میں بھی تھا 

ہوا کو چیر کے اس تک صدا اگر پہنچے

 ہوا کو چیر کے اس تک صدا اگر پہنچے

محال ہے کہ مدد کو نہ چارہ گر پہنچے

دیار عشق کو راہ سِناں پہ چلتے ہوئے

جہاں پہ جسم نہ پہنچے وہاں پہ سر پہنچے

ٹھکانا دُور تھا، اور سامنا ہوا کا بھی

پہنچ نہ پائے پرندے سو ان کے پر پہنچے

جیون کا یہ کھیل تماشا یوں ہی چلتا رہتا ہے

 جیون کا یہ کھیل تماشا یوں ہی چلتا رہتا ہے 

دن پھرتے ہیں لوگوں میں اور وقت بدلتا رہتا ہے 

یاروں سے ہم وقت بلا میں آنکھیں پھیر تو لیتے ہیں 

لیکن اک انجانا سا دُکھ دل میں پلتا رہتا ہے 

نظریں خیرہ کر دیتی ہے ایک جھلک لیلاؤں کی 

اور پھر انساں پورا جیون آنکھیں ملتا رہتا ہے 

فضائے حسن تخیل پہ چھا رہے ہیں علی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فضائے حُسنِ تخیّل پہ چھا رہے ہیں علیؑ 

بمثلِ کعبہ مِرا دل سجا رہے ہیں علیؑ 

کہا ہے کعبے کی دیوار نے یہ ہنستے ہوئے 

خدا کے  گھر میں سُنا ہے کہ آ رہے ہیں علیؑ 

لحد کے گوشۂ تنہائی کے اندھیرے میں 

چراغِ نُورِ ولایت جلا رہے ہیں علیؑ

سمجھاتے ہیں منبر پہ نبی مولا عبادت

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سمجھاتے ہیں منبر پہ نبیؐ مولا، عبادت

النظر اِلیٰ وجہِ علیؑ مولا، عبادت

جنت کے ہیں سردار جو نبیوں کے ہیں سردار

کرتے ہیں تہِ تیغ وہی مولا عبادت

مل جائے مِرا زخم کسی زخمِ جگر سے

گِن لیں مِری زنجیر زنی مولا عبادت

بھری ہو جس میں شفاعت نوازئیے ہم کو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بھری ہو جس میں شفاعت نوازئیے ہم کو

اک ایسا کاسۂ رحمت نوازئیے ہم کو

خدا نے شہرِ مدینہ میں نوکری دے دی

دعائیں کی تھیں کہ شاہت نوازئیے ہم کو

ہر ایک سمت مدینہ دکھائی دیتا رہے

نظر کی ایسی سعادت نوازئیے ہم کو

جنت البقیع ہو میرا ٹھکانہ کاش

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جنت البقیع ہو میرا ٹھکانہ کاش

ہو جاؤں ایک روز مدینے روانہ کاش

ہوتا رسولِ پاکﷺ کے شانہ بشانہ کاش

ہوتا مِرا زمانہ بھی اُن کا زمانہ کاش

ہو کر رہوں میں صرف خدا اور رسول کا

ہو میرا پھر کسی سے کوئی واسطہ نہ کاش

Tuesday 30 July 2024

اہل ایماں کو گل تر نظر آتے ہیں حسین

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اہلِ ایماں کو گلِ تر نظر آتے ہیں حسینؑ

اور کبھی ان سے بھی بڑھ کر نظر آتے ہیں حسینؑ

یوں تو ہم شکلِ پیمبرﷺ نظر آتے ہیں مگر

حالتِ جنگ میں حیدرؑ نظر آتے ہیں حسینؑ

جس طرح چاند بدل لیتا ہے شکلیں اپنی 

کبھی اصغرؑ کبھی اکبرؑ نظر آتے ہیں حسینؑ

فصیل کعبہ ہوئی شق کہاں علی آئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فصیلِ کعبہ ہوئی شق، کہاں علیؑ آئے 

خدا بھی خوش ہے کہ اس کے یہاں علیؑ آئے

بتا گئے تھے سبھی کو وہ رات ہجرت کی

جہاں سے جائیں محمدﷺ وہاں علیؑ آئے 

بدر کا معرکہ درپیش ہو کہ خیبر ہو

پکارا جائے مدد کو جہاں، علیؑ آئے

علی کے چاہنے والوں کے دل کالے نہیں ہوتے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


علیؑ کے چاہنے والوں کے دل کالے نہیں ہوتے

جہاں نورِ ولایت ہو وہاں تالے نہیں ہوتے

علیؑ زادوں نے بتلایا تحفظ کر کے عثماںؓ کا

جو رکھیں بُغض عثماںؓ سے علیؑ والے نہیں ہوتے

سرِ غار آپؐ کے دشمن ہوئے خود سے مخاطب یوں

اگر ہوتے یہیں دونوں تو یہ جالے نہیں ہوتے

دیکھے ترا جلوہ تو تڑپ جائے نظر بھی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دیکھے ترا جلوہ تو تڑپ جائے نظر بھی

روشن ہیں تیرے نور سے سورج بھی قمر بھی

دی طائروں نے تیری رسالتﷺ کی گواہی

بول اُٹھے تیرے حکم سے پتھر بھی شجر بھی

جس وقت چلے تم ہوئے خوشبو سے معطر

کوچے بھی مکانات بھی دیوار بھی در بھی

سرور عالی مقام جان دو عالم ہو تم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سرور عالی مقام جان دو عالم ہو تم

نیک سیر نیک نام ہادیٔ اعظم ہو تم

کون ہے ایسا بشر جو نہیں ممنونِ در

لطف کن خاص و عام رحمتِ عالم ہو تم

مظہر رب و دود کیوں نہ پڑھیں سب درود

کیوں نہ پڑھیں سب سلام سب کے مکرم ہو تم

چمکی ہے اسم نور سے لوح جبين دل

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


چمکی ہے اسمِ نور سے لوحِ جبينِ دل

رشکِ صد آفتاب ہے شہرِ حسینِ دل

یادِ رسولِ پاکﷺ کا اللہ رے ارتباط

دل اس کا ہم نشیں ہے، وہ ہے ہم نشینِ دل

پھل پھول اس میں اُنؐ کی محبت کے ہیں فقط

شاداب جن کے دم سے ہوئی سر زمینِ دل

Monday 29 July 2024

محبتوں میں حساب ہو گا یہ طے کہاں تھا

 محبتوں میں حساب ہو گا، یہ طے کہاں تھا

ہر ایک لمحہ عذاب ہو گا، یہ طے کہاں تھا

یہ طے ہوا تھا وفا کی شمع جلا کرے گی

اندھیرا ہم پہ عتاب ہو گا، یہ طے کہاں تھا

خزاں نہ آئے گی زندگی میں کبھی ہماری

اداس بیلا گلاب ہو گا، یہ طے کہاں تھا

ایک جیسے نیم جاں ماحول و منظر دور تک

 ایک جیسے نیم جاں ماحول و منظر دُور تک

بے نوا بے نام لوگوں کے سمندر دور تک

بس وہی لفظوں کی بارش ایک سی ہر ابر سے

ایک سے پیاسی زمینوں کے مقدر دور تک

خاک ہوتے آتش احساس محرومی سے دل

برف مایوسی میں جکڑے ذہن اکثر دور تک

نہ کوئی اپنا غم ہے اور نہ اب کوئی خوشی اپنی

 نہ کوئی اپنا غم ہے اور نہ اب کوئی خوشی اپنی

تمہیں کہہ دو کہ ہم کیسے گزاریں زندگی اپنی

❤فریب ہم سفر ہے اور راہ غم کا سناٹا❤

مناسب ہے کہ خود ہو اے جنوں اب رہبری اپنی

اجالا محفلوں میں کر کے بھی آنسو ہی ہاتھ آئے

نہ راس آئی کبھی خود شمع کو بھی روشنی اپنی

تیری بے رخی مری موت تھی ہوا التفات کبھی کبھی

 تیری بے رُخی مِری موت تھی ہُوا التفات کبھی کبھی

تِرے التفات کی خیر ہو کہ مِلی حیات کبھی کبھی

رہ آرزو میں کہیں کہیں مجھے روک دیتے ہیں حادثے

غمِ عشق ہے مِرا مستقل غمِ کائنات کبھی کبھی

مِری جُنبش لب غمزدہ جو تِرے مزاج پہ بار ہے

مِرے آنسوؤں کی زباں سے سن غم دل کی بات کبھی کبھی

دل ناصبور کو پھر وہی بت بے وفا کی تلاش ہے

 دلِ ناصبور کو پھر وہی بُتِ بیوفا کی تلاش ہے

غم ابتداء تو اُٹھا چکا،۔ غمِ انتہا کی تلاش ہے

کسی بے وفا کا گِلہ بھی ہے کسی با وفا کی تلاش ہے

یہ فریبِ شوق کہ دل کو پھر کسی آشنا کی تلاش ہے

تِرا غم ہی غم رہے عمر بھر تِرے غم میں خود کو فنا کروں

مجھے ابتدائے شعور سے اسی انتہا کی تلاش ہے

یہاں تلک تو جبیں رسوا کو سجدے اک در کے کام آئے

 یہاں تلک تو جبیں رُسوا کو سجدے اک در کے کام آئے

کیا جو رُخ میں نے سُوئے کعبہ تو بُت گروں سے سلام آئے

ہنسا نگاہوں میں باغ جنّت پہ دم میں نکلا سراب ہستی

طلب کے رستہ میں طالبوں کو بہت سے ایسے مقام آئے

ہو جس کو آنا، وہ آپ آئے، ہو جس کو جانا وہ آپ جائے

اب اپنی آنکھوں میں سب برابر وہ صبح ہو یا کہ شام آئے

جو ان کا فضل و کرم ہو تو نعت اترتی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو ان کا فضل و کرم ہو تو نعت اترتی ہے

نگاہ میں گوہرِ شرم ہو تو نعت اترتی ہے

جو پاک ہو دلِ نادم تو فضل ہوتا ہے

جو دل وابسطہ حرم ہو تو نعت اترتی ہے

با وضو ہو قبلہ رخ ہو تو اذان ہوتی ہے

پوری یہ رسمِ بھرم ہو تو نعت اترتی ہے

ہر مسافر سے میں خاک رہ طیبہ مانگوں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہر مسافر سے میں خاکِ رہِ طیبہ مانگوں

خشک صحرا ہوں مگر عشرتِ دریا مانگوں

لفظ مِلتے ہی نہیں عرض تمنا کے لیے

مِل گیا تُو جو مجھے اب میں دعا کیا مانگوں

لوٹ آیا ہوں مدینے سے مگر میں ہر دم

وہی روضہ وہی منظر وہی جلوہ مانگوں

مجھے بہشت سے مطلب نہ خلد سے ہے غرض

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مجھے بہشت سے مطلب نہ خلد سے ہے غرض

مِرا جگر تو مدینے کے ہجر میں ہے فگار

کہاں کا باغ، کہاں کا چمن، کہاں کی سیر

مِری نظر میں تو ہر دم مدینہ کی ہے بہار

وہاں کے خار ہیں حوروں کی گردنوں کے ہار

ہیں آٹھوں باغوں میں فردوس کے وہیں کی بَہار

دل بے تاب تو ہے کس لیے نم دیدہ نم دیدہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دلِ بے تاب تُو ہے کس لیے نم دیدہ نم دیدہ

وہ پردہ پوش ہیں ان کا کرم پوشیدہ پوشیدہ

یہ ممکن ہے نقابِ حسن کے پردے سرک جائیں

نگاہیں عشق کا ہے دیکھنا دزدیدہ دزدیدہ

تو وہ ہے شمعِ توحید جس کے حسن کے اوپر

جسے دیکھا وہ ہے پروانۂ نادیدہ نادیدہ

اور کیا مانگوں مجھےعشق نبی کافی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اور کیا مانگوں مجھےعشقِ نبیﷺ کافی ہے

دین و دنیا کے سنورنے کو یہی کافی ہے

میں نے مانا کہ ہے جنت بھی بڑی شے یارب

میں کہاں جاؤں مجھے اُنؐ کی گلی کافی ہے

کبھی والشمس پڑھوں اور کبھی وَاللیل پڑھوں

صبح کافی ہے یہی،۔ شام یہی کافی ہے

Sunday 28 July 2024

مت پوچھ مسیحا کہ میں کیا ڈھونڈ رہی ہوں

 مت پوچھ مسیحا کہ میں کیا ڈھونڈ رہی ہوں

اک درد مسلسل کی دوا ڈھونڈ رہی ہوں

بے ساختہ جو کھول دے اس دل کے دریچے

مانوس سی وہ ایک سدا ڈھونڈ رہی ہوں

 سوئے ہوئے دل کے جو احساس جگا دے

اقبال کا وہ بانگ درا ڈھونڈ رہی ہوں

دریا ہیں پھر بھی ملتے نہیں مجھ سے یار لوگ

 دریا ہیں پھر بھی مِلتے نہیں مجھ سے یار لوگ

جُرأت کہاں کہ صحرا سے ہوں ہم کنار لوگ

جادو فضا کا تھا کہ ہوا میں مِلا تھا زہر

پتھر ہوئے جہاں تھے وہیں بے شمار لوگ

اب سایہ و ثمر کی توقع کہاں رُکے

سُوکھے ہوئے شجر ہیں سرِ رہگزار لوگ

ہیں وقت کے محکوم تو بہکیں گے قدم اور

 ہیں وقت کے محکوم تو بہکیں گے قدم اور

بدلے ہوئے حالات میں کھو جائیں گے ہم اور

افسانۂ اندوہ میں یکساں ہے ہر اک شخص

اس دور پُر آشوب میں تم اور نہ ہم اور

لے جاتے ہیں بتخانے سے دل اپنا جلا کر

رکھ لیں گے نئی شمع سر طاق حرم اور

کسی کی یاد کو اپنا شعار کر لیں گے

 کسی کی یاد کو اپنا شعار کر لیں گے

فضائے دہر کو ہم سازگار کر لیں گے

ہم اپنے غم کو خوشی میں شمار کر لیں گے

خزاں کے دور میں جشن بہار کر لیں گے

رسائی ہو گی جو اس بزم میں کبھی اپنی

نصیب والوں میں اپنا شمار کر لیں گے

نت نئی شام الم شام غریباں لائی

 مرثیۂ شامِ غریباں معہ احوالِ کربلا


نت نئی شامِ الم، شامِ غریباں لائی

ہر طرف خیمۂ اقدس میں اداسی چھائی

غم پہ غم اور مصیبت پہ مصیبت آئی

دم بخود تھی شہِ بیکس کی بہن ماں جائی

دھنس پڑے خانۂ اطہر میں ستمگر ہے ہے

لوٹ کر لے گئے سب مقع و چادر ہے ہے

جھلسا رہی تھی جب ہمیں اپنی خطا کی دھوپ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جھلسا رہی تھی جب ہمیں اپنی خطا کی دھوپ

ایسے میں ابر بن گئی صلے علٰی کی دھوپ

لے جاتی کفر تک ہمیں یہ مفلسی کی دھند

ہوتی نہ گر حضورؐ کے جود و سخا کی دھوپ

🌻فہمِ بشر کو سائباں،۔ اُمّی کا انکسار🌻

ورنہ اسے جلاتی تھی کبر و انا کی دھوپ

خانۂ دل کو درودوں سے سجایا ہوا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خانۂ دل کو درودوں سے سجایا ہوا ہے

آپؐ کے ذکر نے ہر غم سے بچایا ہوا ہے

اشک پلکوں پہ لکھے جاتے ہیں کیفیت دل

نیند نے روح میں اک خواب جگایا ہوا ہے

نغمۂ عشقِ نبیﷺ گونج رہا ہے ہر سُو

سینۂ دہر میں قرآن سمایا ہوا ہے

فضائے فکر پر چھایا ہوا غبار اتار

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فضائے فکر پر چھایا ہوا غبار اتار

ریاضِ جاں میں مرے رب نئی بہار اتار

اُجال كعبۂ دل کے غلافِ کہنہ کو

دیار سرورِ عالمﷺ میں ایک بار اتار

نجات بخش مجھے غیر کے تعلق سے

بہت ضعیف ہوں سر سے مِرے یہ بار اتار

لمحہ لمحہ ذات میری معتبر ہوتی گئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لمحہ لمحہ ذات میری معتبر ہوتی گئی

مجھ پہ چشمِ رحمتِ خیرالبشرؐ ہوتی گئی

جس کو جس کو لمسِ پائے مصطفیٰﷺ ملتا گیا

عطر کا چشمہ وہ ہر اک رہگزر ہوتی گئی

تم تو علمِ غیب سے لا علم کہتے تھے انہیں

ان کو اک اک بات کی لیکن خبر ہوتی گئی

سنور جائے گی سب کی عاقبت سب کا بھلا ہو گا

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سنور جائے گی سب کی عاقبت، سب کا بھلا ہو گا

قیامت میں محمدﷺ مصطفیٰﷺ کا آسرا ہو گا

عدالت سے نبیﷺ کی جس کو پروانہ عطا ہو گا

وہی بس مستحقِ رحمتِ رب العُلیٰﷻ ہو گا

پکاریں گے شفِیع المذنبِیںﷺ کو سب قیامت میں

وہاں پر سب کا نعرہ یا محمدﷺ مصطفیٰﷺ ہو گا

Saturday 27 July 2024

شعور صحرا میں مرے آنے کی کچھ دھوم سی ہے

 شعور صحرا میں مِرے آنے کی کچھ دُھوم سی ہے

عمل قیس کے اوٹھ جانے کی کچھ دھوم سی ہے

کشور عشق میں شاہی کا مِری ڈنکا ہے

نوبت وصل کے بھجوانے کی کچھ دھوم سی ہے

اب کے میں شور جنوں سے نہیں بچتا یارو

خلق میں میرے جگر کھانے کی کچھ دھوم سی ہے

جب جھوٹ راویوں کے قلم بولنے لگے

 جب جھوٹ راویوں کے قلم بولنے لگے

ہر خود سری کو جاہ و حشم بولنے لگے

اک اذن لب کشائی نے بے باک کر دیا

دیکھو کس اعتماد سے ہم بولنے لگے

کوئی کسی سے پوچھ رہا تھا ترا سراغ

اٹھ اٹھ کے میرے نقش قدم بولنے لگے

فضول کاموں میں کس سلیقے سے زندگانی نکالتے تھے

 فضول کاموں میں کس سلیقے سے زندگانی نکالتے تھے

کہ اس کے اک ایک لفظ کے ہم ہزار معنی نکالتے تھے

ندیم، حیرت یے ایڑیوں کو رگڑ کے انساں نہ تم سے پگھلا

اور ان کو دیکھو جو ایڑیوں کو رگڑ کے پانی نکالتے تھے

جب اس کی راتوں میں نیند اڑتی تو وہ اداسی میں کال کرتی

پھر اپنی جھولی کھنگال کر ہم نئی کہانی نکالتے تھے

مظلومیت تو دیکھیے قبریں نہیں ملیں

 مظلومیت تو دیکھیے قبریں نہیں ملیں

پانی کے دل میں اُتری جو لاشیں، نہیں ملیں

دیکھیں جو بے گھروں کی مصیبت کو چُپ رہیں

ایسی کسی شریف کی آنکھیں نہیں ملیں

بھائی کسی کے بہہ گئے دریائے ظلم میں 

یا رب کہیں سے خیر کی خبریں نہیں ملیں

شعر کہنے سے مسائل تو نہیں حل ہوتے

 پیراہن چاک و آوارۂ جنگل ہوتے

ہم جو رو پاتے نہیں کُھل کے تو پاگل ہوتے

تیرے ہاتھوں کو جو تھاما تو نئی روح ملی

ورنہ یہ طے تھا کہ خود ہاتھ مرے شَل ہوتے

آنکھیں ماتھے پہ وہ رکھتے ہیں ہمیں دیکھیں تو 

کل جو آنکھوں پہ بٹھانے کو تھے بے کل ہوتے

جس دم دبایا مجھ کو گناہوں کے بار نے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جس دم دبایا مجھ کو گناہوں کے بار نے

میں شافعِﷺ گُنہ کو لگا پھر پکارنے

حضرتﷺ نے آ کے مجھ کو سبکدوش کر دیا

رحمت بڑی کی شافعِﷺ روزِ شمار نے

دیکھا بنا کے جب کہ محمدﷺ کا حسن و نور

محبوبﷺ اپنا کر لیا پروردگار نے

عشق میں لازم ہے اول ذات کوں فانی کرے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عشق میں لازم ہے اوّل ذات کوں فانی کرے 

ہو فنا فی اللہ دائم یادِ یزدانی کرے 

مرتبہ خلعت پناہی کا وہ پاوے گا جو کُئی 

مثلِ اسماعیلؑ اوّل جی کوں قربانی کرے 

زندگی پاوے ابد کی جگ میں وہ خضرِ وقت 

جو آپس کوں فدوئ محبوبِﷺ سلطانی کرے 

قلم سے لوح سے بھی قبل دن سے رات سے پہلے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


قلم سے لوح سے بھی قبل دن سے رات سے پہلے

نبیﷺ کا نور تھا موجود، موجودات سے پہلے

تلاوت دیدۂ آدم نے کی اسمِ محمدﷺ کی

ستونِ عرش پر کندہ تھا التحیات سے پہلے

وہی تھے صرف جو تلوار لے کر غار سے نکلے

پیمبرؐ، یوں نہ صف آرأ ہوئے، غزوات سے پہلے

دل مرا مکے مدینے میں ہے گھر بیٹھے ہوئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حج کا موسم میرے سینے میں ہے گھر بیٹھے ہوئے

دل مرا مکّے، مدینے میں ہے گھر بیٹھے ہوئے

ہوں منٰی میں،۔ کبھی عرفات میں،۔ مزدلفہ میں

لطف فردوس کا، جینے میں ہے گھر بیٹھے ہوئے

زائرو! میں بھی ہوں ہمراہ تمہارے، اس بار

عمر ذالحج کے مہینے میں ہے گھر بیٹھے ہوئے

سارے حرفوں میں اک حرف پیارا بہت اور یکتا بہت

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سارے حرفوں میں اک حرف پیارا بہت اور یکتا بہت

سارے ناموں میں اک نام سوہنا بہت اور ہمارا بہت

اُس کی شاخوں پہ آ کر زمانوں کے موسم بسیرا کریں

اک شجر، جس کے دامن کا سایہ بہت اور گھنیرا بہت

ایک آہٹ کی تحویل میں ہیں زمیں آسماں کی حدیں

ایک آواز دیتی ہے پہرا بہت اور گھنیرا بہت

Friday 26 July 2024

کر کے دشوار یوں ہر ایک قدم کاہے کو

 کر کے دُشوار یوں ہر ایک قدم کاہے کو

ہم لیے پھرتے رہے بارِ حشم کاہے کو

اشک سب اپنی روانی میں بہا لے جاتے

خواب ہم دیکھتے با دِیدۂ نم  کاہے کو

غم کی تاثیر میں تخفیف کیا کرتے ہیں

کر کے نادان تماشائے الم کاہے کو

ملا ہے اذن در پردہ تماشا جاری رکھنا ہے

 ملا ہے اذن در پردہ تماشا جاری رکھنا ہے

سو اب کے ہم کو دانستہ تماشا جاری رکھنا ہے

یہ دل تھک ہار بیٹھا ہے مگر آنکھوں کی ضد ہے یہ

کہ جب تک خواب ہیں زندہ تماشا جاری رکھنا ہے

ہمارے شہر کی ہر شام ہے شام غریباں سی

عزا دارو کرو وعدہ تماشا جاری رکھنا ہے

پھر ہجوم ہوس اور عالم تنہائی ہے

 پھر ہجوم ہوس اور عالم تنہائی ہے

پھر وہی سلسلۂ انجمن آرائی ہے

رحم کر اے ہوس لذت آزار نہ چھیڑ

دل بیمار نے مر مر کے شفا پائی ہے

داد لیں کس سے تری دید کی اے حسن نگار

خود تماشا ترے جلوہ کا تماشائی ہے

آدمی کو درد کا سارا علاقہ لکھ دیا

 آدمی کو درد کا سارا علاقہ لکھ دیا

ہاتھ میں اس کے قلم تھا جو بھی چاہا لکھ دیا

نصرتیں چاہو تو اپنے آپ سے ہجرت کرو

کاتبِ قسمت نے مکے کو مدینہ لکھ دیا

بتکدوں کو شوخیاں دیں مسجدوں کو حوصلے

اور پیشانی پے میری اپنا سجدہ لکھ دیا

ہمیں سے جستجوئے دوست کی ٹھانی نہیں جاتی

 ہمیں سے جستجوئے دوست کی ٹھانی نہیں جاتی

تن آسانی بری شے ہے، تن آسانی نہیں جاتی

ہمیشہ دامن اشکِ خوں سے لالہ زار رہتا ہے

یہ فطرت کے تبسم کی گل افشانی نہیں جاتی

نظامِ دہر اگر میرے لیے بدلا تو کیا بدلا

کسی گھر سے بھی شامِ غم بآسانی نہیں جاتی

وادئ عشق میں سرخ پرچم لیے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

سُوئے کربلا


وادئ عشق میں سرخ پرچم لیے

پا برہنہ ہیں عشاق کے قافلے

چار جانب ہے شوق ملاقات کا 

ایک محشر بپا

چومتی ہے جبینوں کو خاک شفا

وادئ عشق سے آ رہی ہے صدا

مدینہ پاس رہتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میں ہندوستان میں ہوں اور مدینہ پاس رہتا ہے

انگوٹھی دور رہتی ہے، نگینہ پاس رہتا ہے

لگا رکھی ہے لو سرکارؐ کے دربار سے میں نے

اسی دربار سے جنت کا زینہ پاس رہتا ہے

کہیں اب کے برس بھی رہ نہ جاؤں زیارت سے

بہت روتا ہوں جب حج کا مہینہ پاس رہتا ہے

اقراء باسمہہ رب کے نام

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اقراء باسمہہ رب کے نام

قرآں کا اُترا ہے پیغام

تُو ہے مولا، علیم و خبیر

داتا، آقا، سمیع و بصیر

ہم پہ کرم کر ربِّ کریم

حمد ہے تیری پیارے حکیم

ہاں اے نفس باد سحر شعلہ فشاں ہو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہاں! اے نفسِ بادِ سحر شعلہ فشاں ہو

اے دجلۂ خوں! چشمِ ملائک سے رواں ہو

اے زمزمۂ قُم! لبِ عیسیٰؑ پہ فغاں ہو

اے ماتمیانِ شہِؑ مظلوم! کہاں ہو

بگڑی ہے بہت بات، بنائے نہیں بنتی

اب گھر کو بغیر آگ لگائے نہیں بنتی

خودی ہو علم سے محکم تو غیرت جبریل

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خودی ہو علم سے محکم تو غیرت جبریل

اگر ہو عشق سے محکم تو صور اسرافیل

عذاب دانش حاضر سے با خبر ہوں میں

کہ میں اس آگ میں ڈالا گیا ہوں مثل خلیلؑ

فریب خوردۂ منزل ہے کارواں ورنہ

زیادہ راحت منزل سے ہے نشاط رحیل

Thursday 25 July 2024

غم دل کہ دل کو دکھانا پڑے گا

 غم دل کہ دل کو دُکھانا پڑے گا

ہمیں آج پھر مُسکرانا پڑے گا

وہ پھر مل گیا ہے ہمیں اتفاقاً

کہ پھر ہاتھ رسماً ملانا پڑے گا

نہیں دیکھا جاتا ہے غم بجلیوں کا

ہمیں خُود نشمین جلانا پڑے گا

سنائیں غم کی کسے کہانی

 سنائیں غم کی کسے کہانی ہمیں تو اپنے ستا رہے ہیں

ہمیشہ صبح ومسا وہ دل پر ستم کے خنجر چلا رہے ہیں

نہ کوئی انگلش نہ کوئی جرمن نہ کوئی رشین نہ کوئی ٹرکی

مٹانے والے ہیں اپنے ہندی جو آج ہم کو مٹا رہے ہیں

چلو چلو یاروں رنگ تھیٹر دکھائیں تم کو وہاں پر لبرل

جو چند ٹکڑوں پہ سیم و زر کے نیا تماشہ دکھا رہے ہیں

یہ اعتماد مجھے شہسوار کرتا ہے

 یہ اعتماد مجھے شہسوار کرتا ہے

وہ مجھ کو اپنی سپاہ میں شمار کرتا ہے

وہیں سے راہِ تعلق کُشادہ ہوتی ہے

جہاں وہ راہِ مفر اختیار کرتا ہے

تمام آنکھوں میں روشن ہے اک چراغِ دعا

یہاں ہر ایک ترا انتظار کرتا ہے

خود اپنے کھوج میں جانے کدھر نکلتے رہے

 خود اپنے کھوج میں جانے کدھر نکلتے رہے

کوئی نہیں تھا سو سائے کے ساتھ چلتے رہے

زبان سے تو محبت کے پھول جھڑتے تھے

پر آستینوں میں نفرت کے سانپ پلتے رہے

ملا نہ کچھ تو بالآخر بہ امر مجبوری

سلف کا جرم زمیں زادگی نگلتے رہے

ہم لوگ انالحق بولیں گے ہم لوگ انالحق بولیں گے

 ہم اہل حرم ہیں اب ہم سے یہ کفر گوارہ کیسے ہو

ہم لوگ انالحق بولیں گے ہم لوگ انالحق بولیں گے


جب دنیا کے بت خانوں میں اصنام کی پوجا جاری ہو

جب  انسان کی عظمت پر اک پتھر کا دم بھاری ہو

جب من کی جمنا میلی ہو اور روح میں اک بیزاری ہو

جب جھوٹ کے ان بھگوانوں سے ایمان پہ لرزہ طاری ہو

ان کا دیدار مجھے وقت نزع ہو جائے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ان کا دیدار مجھے وقت نزع ہو جائے

زندگی تیرا ہر اک فرض ادا ہو جائے

قبلہ رخ ہو کے مجھے یاد مدینہ آئے

سجدۂ عشق میرا کیسے قضا ہو جائے

جالیوں سے بھی میرا آگے مقدّر لکھنا

چادر عشق پکڑ لوں تو مزہ ہو جائے

وہ محو بقا نور سما گہر صدف ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ محوِ بقا، نورِ سما، گہرِ صدف ہے

وہ ابنِ علیؑ، آلِ محمدﷺ کا شرف ہے

دیکھو تو رہِ عشق میں منزل کا تعین

دربارِ نبیؐ، کرب و بلا، تختِ نجف ہے

ہر لفظِ ملامت ہے رواں سوئے منافق

تہذیب مگر آج بھی خیموں کی طرف ہے

حقیقت آشنائی مصطفیٰ کے گھر سے ملتی ہے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حقیقت آشنائی مصطفیٰؐ کے گھر سے ملتی ہے

علیؑ و فاطمؑہ،۔ شبیرؑ و شبرؑ سے ملتی ہے

نہیں اندیشہ اس کشتی کو جس کے ناخدا یہ ہیں

بڑے آرام سے ساحل پہ وہ لنگر سے ملتی ہے

علیؑ ہیں ساتھ حق کے اور علیؑ کے ساتھ حق یارو

خبر اس کی ہمیں فرمانِ پیغمبرﷺ سے ملتی ہے

جہان جبر کی حالت سمجھ میں آنے لگی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جہانِ جبر کی حالت سمجھ میں آنے لگی

سو کربلا کی ضرورت سمجھ میں آنے لگی

یزید! تُو بھی نئے شمر پرورش کر لے

ادھر ہمیں بھی شہادت سمجھ میں آنے لگی

اِدھر حسینؑ نے سجدہ میں سر جُھکایا، اُدھر

مباہلہ کی حقیقت سمجھ میں آنے لگی

ہے جن کی خاک پا رخ مہ پر لگی ہوئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے جن کی خاکِ پا رُخِ مہ پر لگی ہوئی

اُن کی لگن ہے دل کو برابر لگی ہوئی

شاہِؐ اُممﷺ لُٹائے چلے جا رہے ہیں جام

پیاسوں کی بھیڑ ہے سرِ کوثر لگی ہوئی

زہراؑ، حسینؑ اور حسنؑ کا غلام ہوں

مہرِ علیؒ کی مُہر ہے مجھ پر لگی ہوئی

Wednesday 24 July 2024

دل میں یوں تیری یاد آئی ہے

 دل میں یوں تیری یاد آئی ہے

جیسے دنیا یہیں سمائی ہے

عشق ہے تابِ دید سے محروم

حسن تو محوِ خود نمائی ہے

تجھ کو میں زندگی سمجھتا ہوں

اس لیے خوفِ بے وفائی ہے

سب مطمئن تھے صبح کا اخبار دیکھ کر

 سب مطمئن تھے صبح کا اخبار دیکھ کر

خائف تھے ہم نوشتۂ دیوار دیکھ کر

منصف گواہ حد ہے کہ مظلوم بک گئے

قیمت لگی جو ظرف خریدار دیکھ کر

میں بوریا نشین غریب الدیار فقیر

حیراں تھا شان و شوکت دربار دیکھ کر

پتھروں کے راستے پر کہکشاں ہے زندگی

 پتھروں کے راستے پر کہکشاں ہے زندگی

کچھ دِنوں سے میرے اوپر مہرباں ہے زندگی

اِس سے قربت کی تمنا نے ہمیں جھلسا دیا

آتشِ نمرود سے اٹھتا دھواں ہے زندگی

اِس تنفس کے سفر میں راہزن ملتے نہیں

رہبروں سے لٹنے والا کارواں ہے زندگی

کسی کم ظرف کا احسان مرا مسئلہ ہے

 کسی کم ظرف کا احسان مِرا مسئلہ ہے

اب چڑھائی نہیں ڈھلوان مرا مسئلہ ہے

خود کو ترتیب سے رکھتے ہوئے رک جاتا ہوں

مجھ میں ٹھہرا ہوا طوفان مرا مسئلہ ہے

میں کہ برباد بھی آباد نظر آتا ہوں

نظر آتا ہوں کہ پہچان مرا مسئلہ ہے

غبار جاں ہے فدائے محمد عربی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


غبارِ جاں ہے فدائے محمدﷺ عربی

اُڑی ہے لے کے ہوائے محمدﷺ عربی

وسیلہ کیا ہے سوائے محمدﷺ عربی

خدا بھی ہے تو خدائے محمدﷺ عربی

چمن حیات کا برسوں سے تھا خزاں دیدہ

بہار آئی جو آئے محمدﷺ عربی

تمام ارض و سما مہر و مہ کا محور ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تمام ارض و سما، مہر و مہ کا محور ہے

کہ تُو ہی خالقِ کل تُو ہی ربِ اکبر ہے

تِری بلندی سے ساری بلندیاں ہیں نگوں

کہ ختم تجھ پہ ہی سب مِدحتوں کا دفتر ہے

یہ رنگ و نور، بہار و خزاں، یہ لالہ و گل

یہاں وجود میں جو شے ہے تیری مظہر ہے

ویرانے سے چلتا ہوا گلزار میں آوے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ویرانے سے چلتا ہوا گلزار میں آوے

یوں ابنِ قحافہ تِری سرکار میں آوے

الہام ہو یوں مدحِ ابو بکرؓ خرد پر

تائیدِ علیؑ جیسے کہ اشعار میں آوے

جب دونوں کے ہونے کو مقید کرے خالق

ممکن ہی نہیں تیسرا پھر غار میں آوے

جو راہ حق کی زمانے بھر کو دکھا رہا ہے وہ مصطفیٰ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو راہ حق کی زمانے بھر کو دکھا رہا ہے وہ مصطفیٰؐ ہے

خدا کے گھر کو جو آ کے کعبہ بنا رہا ہے وہ مصطفیٰؐ ہے

بنائے شمس و قمر بچھائی زمین، عرشِ علیٰ بنایا 

تو جس کی خاطر خدا یہ دنیا سجا رہا ہے وہ مصطفیٰؐ ہے

ہو مال و دولت یا خوں پسینا خدیجہؑ بى بى کا ہے خزینہ 

خدا کے دیں پہ جو اپنا سب کچھ لٹا رہا ہے وہ مصطفیٰؐ ہے

ہو شوق کیوں نہ نعت رسول دو سرا کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہو شوق کیوں نہ نعت رسولؐ دو سرا کا

مضمون ہو عیاں دل میں جو لولاک لما کا

تھی بعثت رسولﷺ خداوند کو منظور

تھا پھل وہ بشارت کا نتیجہ تھا دعا کا

پہنچا یا ہے کس اوج سعادت پہ جہاں کو

پھر رتبہ ہوکم عرش سے کیوں غار حرا کا

نبی کے شہر میں زینہ بہ زینہ آ گیا ہوں

نبیﷺ کے شہر میں زینہ بہ زینہ آ گیا ہوں

مِری تصویر کھینچو، میں مدینہ آ گیا ہوں

مجھے تشہیر سے اب کوئی بدہضمی نہ ہو گی

میں اپنے ساتھ لے کر کارمینا آ گیا ہوں

برائے آخرت کتنی کمائی کر رہا ہوں

عبادت بھی میں سوشل میڈیائی کر رہا ہوں

Tuesday 23 July 2024

بہت شور تھا سب خاموش ہو گئے

 بہت شور تھا

ایک پہیہ گھومنا شروع ہوا

سب خاموش ہو گئے

 پہیے کو رکنے کو کہا

پر وہ گھومتا جا رہا تھا

لوگ، اس کے عادی ہو گئے

مٹ نہ جائیں سراب دوری کے

 مِٹ نہ جائیں سراب دوری کے

نقش دیکھا کریں گے پانی کے

ہم سروں پر اُٹھائے پھرتے ہیں

سب در و بام اُس حویلی کے

آخری موڑ تھا شکیبائی

ترجماں سو گئے کہانی کے

ہم جو انساں کے غم اٹھاتے ہیں

 ہم جو انساں کے غم اٹھاتے ہیں

خوب کو خوب تر بناتے ہیں

زندگی خواب ہی سہی، لیکن

خواب تعبیر چھوڑ جاتے ہیں

بے حقیقت مسرتوں کے لیے

زندگی بھر فریب کھاتے ہیں

گھماؤ ایسا کہ شدت نے گھیر لینا ہے

گھماؤ ایسا کہ شدت نے گھیر لینا ہے

کسے خبر تھی محبت نے گھیر لینا ہے

پتا تو ہے نا مجھے چھوڑنے کی سوچتے شخص

تِرے بنا مجھے وحشت نے گھیر لینا ہے

تِری گلی سے جو گزرا تو یہ کھلا مجھ پر

زمانے بعد بھی عادت نے گھیر لینا ہے

کبھی نظر سے کبھی سلسلے سے نکلے ہیں

 کبھی نظر سے کبھی سلسلے سے نکلے ہیں

تمام زاویے ہر فلسفے سے نکلے ہیں

قدم قدم پہ نئے راز سامنے آئے

تِرے فراق میں جس راستے سے نکلے ہیں

مِرے خلاف جو سازش رچانے والے تھے

وہ سارے لوگ مرے قافلے سے نکلے ہیں

لا تقنطو من رحمت اللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

لا تقنطو من رحمت اللہ

(مسجد جمکران کے اس محرابِ مقدس پر کہی گئی نظم، جو امامِ زمانہ سے منسوب ہے)


سنا ہے رات کے پچھلے پہر اکثر

اسی گلفام محرابِ منقش میں

زمانے کا مسیحا

وقت کی جلتی رگوں پر ہاتھ رکھ کر

اسمِ اعظم ورد کرتا ہے

یونہی زبان کو مدحت عطا نہیں ہوتی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یونہی زبان کو مِدحت عطا نہیں ہوتی

وضو نہ آنکھ کا ہو تو ثنا نہیں ہوتی

ثنائے سرورِ عالمﷺ سے دل معطر ہے

کہ میرے قلب سے خوشبو جدا نہیں ہوتی

نمیدہ آنکھ سے مانگو جو شاہِ بطحہؐ سے

بتاؤ کون سی مُشکِل کُشا نہیں ہوتی

بخش دیتا ہے وہ خطاؤں کو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بخش دیتا ہے وہ خطاؤں کو

ہاتھ اُٹھتے ہیں جب دُعاؤں کو

دل سے گِرتا ہوں جب میں سجدوں میں

دُور کرتا ہے سب بلاؤں کو

میں پرندہ ہوں تھک بھی جاتا ہوں

پر لگاتا ہے وہ فضاؤں کو

حامی و حاجت روا کوئی نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حامی و حاجت روا کوئی نہیں

جُز تِرے مُشکل کُشا کوئی نہیں

ہر صفت میں اپنی یکتا کون ہے

تیرے جیسا دوسرا کوئی نہیں

دل کی کیفیّت بتاؤں کیا تجھے

تجھ سے بہتر جانتا کوئی نہیں

اتنا خوشرنگ کہ خوابوں کا نگر لگتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اتنا خوشرنگ کہ خوابوں کا نگر لگتا ہے

گنبدِ سبز سے یہ شہر گُہر لگتا ہے

پاؤں آقاؐ نے اِنہی گلیوں میں رکھے ہوں گے

پاؤں رکھتے ہُوئے ایمان سے ڈر لگتا ہے

پلکیں جھاڑُو کے تصور سے دمک اُٹھتی ہیں

راستہ آپﷺ کی گر راہ گُزر لگتا ہے

Monday 22 July 2024

وہ اب خلل بھی بہت اس جہاں میں ڈالے گا

 وہ اب خلل بھی بہت اس جہاں میں ڈالے گا

زمیں کی وحشتیں اب آسماں میں ڈالے گا

سراغِ منزلِ جاناں مٹائے گا یوں ہی

وہ انتشار بہت کارواں میں ڈالے گا

نصیب ہونے نہ دے گا سکوں کی نیند کبھی

وہ تیز دھوپ بھی اب سائباں میں ڈالے گا

زخم میرے دل پہ اک ایسا لگا

 زخم میرے دل پہ اک ایسا لگا

اپنی جاں کا روح کو دھڑکا لگا

اس کا چہرہ بھی جو اوروں سا لگا

آسماں پہ چاند مٹی کا لگا

دیکھتا کیا کیا کنار آبجو

خود میں اپنے آپ کو الٹا لگا

رعایا اپنی سے جو فورسز لڑاتا ہے

 رعایا اپنی سے جو فورسز لڑاتا ہے

وہ جان لے کہ ایسے ملک ٹوٹ جاتا ہے

تمہارا فیصلہ یہ ہے کہ حق نہیں دینا؟

یہ تم سے کون ایسے فیصلے کراتا ہے

آباء و جد کو گہرے پانیوں میں ڈبوا کر

یہ میرپور ہی تیرے قمقمے جلاتا ہے

دیکھ پگلی جو فرشتوں کی طرح لگتے ہیں

دیکھ پگلی! جو فرشتوں کی طرح لگتے ہیں

وقت آنے پہ درندوں کی طرح لگتے ہیں

جانے کس غم میں گرفتار ہیں بستی کے مکیں

نوجواں لوگ بھی بوڑھوں کی طرح لگتے ہیں

کچھ فقیروں میں بھی ہیں شاہی عناصر موجود

اور کچھ شاہ فقیروں کی طرح لگتے ہیں

صد رنگ ترے جبر کی لذت ہی الگ ہے

 صد رنگ ترے جبر کی لذت ہی الگ ہے

گزری ہے جو دل پر وہ قیامت ہی الگ ہے

لے جائے جہاں چاہے ہوا ہم کو اُڑا کر

ٹوٹے ہوئے پتوں کی حکایت ہی الگ ہے

پردیس میں رہ کر کوئی کیا پانو جمائے

گملے میں لگے پھول کی قسمت ہی الگ ہے

کوئی کہتا ہے دھرم خلق میں کھویا اس نے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کوئی کہتا ہے دھرم خلق میں کھویا اس نے

کوئی کہتا ہے کہ نام اپنا ڈبویا اس نے

کوئی جل بھُن کے حسد سے یہی کرتا ہے سخن

رام ایسا ہو کٹے اس کی زباں اس کا دہن

کم سنی میں تو یہ ہرگز بھی نہ تھا اس کا چلن

جب جواں ہونے کو آئی تو سیکھا ہے یہ فن

ہزار منبر و محراب ہم کریں روشن

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہزار منبر و محراب ہم کریں روشن 

بغیر مدح علی کیا ہوں محفلیں روشن

ولا وہ در ہے جہاں ایسے طاق ہیں روشن 

ابد تلک جو دیے سے دیا کریں روشن

اگر نہ جلتے سرو۔ں کے چراغ راہوں میں 

نہ منزلیں کبھی ہوتیں نہ سرحدیں روشن

نغمہ ملک جو گائیں وہ تسبیح فاطمہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نغمہ ملک جو گائیں وہ تسبیحِ فاطمہؑ

حیدرؑ جو گُنگنائیں وہ تسبیح فاطمہؑ

جو خود نبیﷺ سُنائیں وہ تسبیح فاطمؑہ

جبریلؑ لے کے آئیں وہ تسبیح فاطمہؑ

یہ وہ ہیں جن سے عورتیں دُنیا کی باشرف

خُود عصمت بتولؑ ہے کانِ دُرِ نجف

آ بھی جائیے آ جائيے امام زمان

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نظروں سے آپ کیوں ہیں نہاں

آ بھی جائیے آ جائيے امام زمانؑ


دین خدا ہے دشمن دیں کے حصار میں

دلوائے جلد فتح ہمیں کارزار میں

دم گھٹ رہا ہے ایٹمی گرد و غبار میں

ہر لمحہ کٹ رہا ہے فقط انتظار میں

پڑا ہوں در پہ تیرے مثل کاہ یا زہرا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پڑا ہوں در پہ تیرے مثلِ کاہ یا زہراؑ​

ملے فقیر کو خیراتِ جاہ یا زہرا​ؑ

ہے مرتضیٰؑ تیرے شوہر، تو مصطفیٰؐ بابا​

زہے یہ اوج و شرف، عز و جاہ یا زہرا​ؑ

ملے جو اس کی اجازت مجھے شریعت سے​

تو تیرا در ہو میری سجدہ گاہ یا زہرا​ؑ

Sunday 21 July 2024

اندیشہ پروا تو ہرجائی ہے

 اندیشہ


پُروا تو ہرجائی ہے

پچِھم سے ہو کر آئی ہے

پچِھم میں میرا محبوب بھی ہے

تُو کیا سِکھلا کر آئی ہے؟


زبیدہ صابر

شفٹنگ کے دوران نہ جانے

 شفٹنگ/Shifting 


شفٹنگ کے دوران نہ جانے 

کیا کیا چیزیں ٹوٹ گئی تھیں 

کچھ آئینے کچھ برتن اور کچھ گملے بھی ٹوٹے تھے

لیکن ٹھیک سے یاد نہیں ہے

شفٹنگ کے دوران نہ جانے 

کیا کیا چیزیں ٹوٹ گئی تھیں

وہم کا ورد بتایا ہے گماں لکھا ہے

 وہم کا ورد بتایا ہے گماں لکھا ہے

میرا کردار کہانی میں کہاں لکھا یے

پانچ حرفوں کی ارادت کو محبت جانا

چارگھڑیوں کی سکونت کو مکاں لکھا ہے

خامشی میری روایت میں وظیفہ ٹھہری

میں نے ہر سانس کو فطرت کی زبان لکھا ہے

خوف سے آزادی ہی آزادی ہے

 آزادی


خوف سے آزادی ہی آزادی ہے

میں تجھ سے دعویٰ کرتا ہوں میری مادرِ وطن

عمروں کے بوجھ سے آزادی، سر جُھکا کر

آپ کی کمر توڑنا، آپ کی آنکھوں کو اشارے سے اندھا کرنا

مستقبل کی کال؛

نیند کے طوق سے آزادی جس کے ساتھ

ذرا ادب سے لیا جائے نام پتھر کا

 ذرا ادب سے لیا جائے نام پتھر کا 

ابھی ہے کعبے کے اندر قیام پتھر  کا 

نہ جانے کیا دلِ ماموم پر گزر جاتی 

خدا نہ کردہ جو ہوتا امام پتھر کا 

ہر ایک ہاتھ میں پتھر بلند ہونے تک 

پتہ ہی کب تھا کہ کیا ہے نظام پتھر کا 

کھلے گی کب یہ مدینے کی بند ہوا مجھ پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ستم ظریفی رہے کب تلک روا مجھ پر

کھلے گی کب یہ مدینے کی بند ہوا مجھ پر

ترس رہی ہوں مدینے میں سانس لینے کو

کھٹن کیوں زاد سفر اتنا اب ہوا مجھ پر

ہو میرے کفن میں شامل عظیم زم زم بھی

تہہ زمین بھی تازہ رہے قبا مجھ پر

میں نہ مشرک کہ بنا کر تیری پوجوں مورت

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

خدا سے باتیں


میں نہ مشرک کہ بنا کر تیری پوجوں مورت

نہ میں نادان کہ چاہوں گا مجازی صورت

میں نہ ہندو کہ کسی کو کہوں اوتار تِرا

نہ میں کافر ہوں کہ کرتا پھروں انکار تِرا

میں نہ عیسائی کروں تین میں تقسیم تجھے

نہ میں یونانی کہ صدہا کروں تسلیم تجھے

عشق رسول کیا ہے اللہ سے لو لگانا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عِشقِ رسولﷺ کیا ہے اللہ سے لَو لگانا

مومن کی رُوح ڈھلنا، قرآں کو راہ  کرنا

عشقِ رسولﷺ کیا ہے، حق کو حیات کرنا

فرقوں میں بٹ نہ جانا، ہر بت کو پاش کرنا

عشقِ رسولﷺ کیا ہے، قائم نماز کرنا 

لازم زکوٰۃ  دینا، خیرات صدقہ کرنا

اسلام کی شوکت صدف دیں کا گہر ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اسلام کی شوکت، صدف دیں کا گُہر ہے

شہکار رسالتؐ جسے کہیۓ، وہ عُمرؓ ہے

جس نام کے صدقے سے دُعاؤں میں اثر ہے

وہ نامِ عُمرؓ،۔ نامِ عُمرؓ،۔ نامِ عُمرؓ ہے

وہ صحنِ حرم اور وہ اِک اینٹ کا تکیہ

کیا تربیتِ سرورِؐ عالَمﷺ کا اثر ہے

جس وقت اک گروہ شریر و جفا شعار

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جس وقت اک گروہِ شریر و جفا شعار

جباّر و قہر بار و ستم گار و ہرزہ کار

خود بین و خود فریب و خود آرا و خود شمار

باطل نواز و خانہ بر انداز و حق شکار

دامانِ صلح و جَیبِ اماں پھاڑنے لگے

ہر بام پر جُنوں کے علَم گاڑنے لگے

Saturday 20 July 2024

میں خفا ہوں خود سے مدت سے

 میں خفا ہوں خُود سے مُدت سے

ہو سکے تو صُلح کرا دے کوئی

مجھے مجھ سے بچھڑے مُدت ہوئی 

مجھے مجھ سے اب ملا دے کوئی

ہے غم سے دل پتھر ہوا

اب لگ کے گلے رُلا دے کوئی

زندگی شاہ کی چوکھٹ پہ کیوں واری جائے

 زندگی شاہ کی چوکھٹ پہ کیوں واری جائے

تخت سے نعش کیوں نہ اب یہ اُتاری جائے

ظُلم کو ہم نے بہت دیر تلک جھیلا ہے

اب کہ لازم ہے کیا جان بھی ہاری جائے

قوم کو ظُلم سے جھٹکارا دلانا ہو گا

دیکھنا رائیگاں محنت نہ ہماری جائے

دونوں کے درمیان عجیب و غریب رشتہ تھا

 باگھ


دونوں کے درمیان

عجیب و غریب رشتہ تھا

ایک طرف بھوک تھی

دوسری طرف درد ہی درد

دونوں کے درمیان

کوئی پل نہیں تھا

رہنما سے کارواں کا رابطہ ہی کیا رہا

 رہنما سے کارواں کا رابطہ ہی کیا رہا

کارواں سے دور ہے تو رہنما ہی کیا رہا

آدمی کا آدمی سے واسطہ ہی کیا رہا

خود ہی سوچو زندگی کا فلسفہ ہی کیا رہا

رہبران قوم کے جذبات ہی جاتے رہے

منزل مقصود کا اب راستہ ہی کیا رہا

پلکوں پہ رکا قطرۂ‌ مضطر کی طرح ہوں

 پلکوں پہ رُکا قطرۂ‌ مُضطر کی طرح ہوں

باہر سے بھی بے چین میں اندر کی طرح ہوں

باہر سے مِرے جسم کی دیوار کھڑی ہے

اندر سے میں اک ٹُوٹے ہوئے گھر کی طرح ہوں

نظروں سے گِرا دو کہ مجھے دیوتا مانو

پتھر کے تراشے ہوئے پیکر کی طرح ہوں

ان کی نسبت جو ساتھ لگتی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ان کی نسبت جو ساتھ لگتی ہے

محترم اپنی ذات لگتی ہے

جب محمدﷺ کا ذکر آتا ہے

وجد میں کائنات لگتی ہے

مجھ کو جینا ہے اب مدینے میں

زندگی بے ثبات لگتی ہے

سلام اس پر درود اس پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سلام اس پر

درود اس پر

یہ ایسے صادق کا ذکر ہے جو صداقتوں کا امین بھی تھا

زمین کی پستیوں پہ رہ کر

فلک کا رفعت نشین بھی تھا

جو بے یقینی کی تیرگی میں اک آفتاب یقین بھی تھا

و من شر حاسد اذا حسد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

و من شر حاسد اذا حسد (نظمیہ تفسير سورة الفلق)


میرا حاسد

مجھے بدنام کرنے کے لیے

ہر دن نئے الزام دیتا ہے

انہیں اخبار میں چھپوا کے

یوں خوش ہوتا ہے

جیسے کہ موت آ ہی گئی مجھ کو

ذکر سے طالوت کے الله نے واضح کیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ذکر سے طالوت کے الله نے واضح کیا

بادشاہِ اہلِ دینِ حق بھی چُنتا ہے خدا

کرتا ہے اعلان جس کا اس کی جانب سے نبیؐ

حسب قرآں اور کسی کو حق اس کا نہیں


چاہتی تھی کھیلنا معصوم کے ایمان سے

پاکبازی پیاری تھی یوسفؑ کو اپنی جان سے

سلام ان پر درود ان پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سلام اُنؐ پر، درود اُنؐ پر

وہؐ کہہ رہے تھے

زمیں نے بوجھ ایسے آدمی کا نہیں اٹھایا

جو تم سے سچا ہو، اے ابوذرؓ

وہؐ کہہ رہے تھے

فلک نے سایہ نہیں کیا ایسے آدمی پر

Friday 19 July 2024

افق کے سرخ کہرے میں کہستاں ڈوبا ڈوبا ہے

 اسیر


اُفق کے سُرخ کُہرے میں کُہستاں ڈُوبا ڈُوبا ہے

پکھیرُو کُنج میں جھنکار کو اپنی سموتے ہیں

تلاطم گھاس کے بن کا تھما، تارے درختوں کی

گھنی شاخوں کے آویزاں میں موتی سے پروتے ہیں

سبھی سکھیاں گھروں کو لے کے گاگر جا چکیں کب کی

دریچوں سے اب ان کی روشنی رہ رہ کے چھنتی ہے

خشک ٹہنی پہ ہری چھال نہیں آئے گی

 خشک ٹہنی پہ ہری چھال نہیں آئے گی

تیرے منصور پہ اب کھال نہیں آئے گی

تیرا ماتھا م<رے ہونٹوں کو نہیں پہنچے گا

میرے ماتھے پہ تری شال نہیں آئے گی

کیا ہوئیں عورتیں جو گریہ گزار آتی تھیں

اب کوئی کھولے ہوئے بال نہیں آئے گی

عبادتوں میں حریف و حلیف کون کرے

 عبادتوں میں حرِیف و حلِیف کون کرے

حرم میں فرقِ خبِیث و شرِیف کون کرے

محال ہو گیا مذہب کا سچ بیاں کرنا

کروڑوں لوگوں کو اپنا حرِیف کون کرے

ہر اک پاس دلیلیں ہیں اپنے مسلک کی

اب اتنے ٹھوس دلائل نحِیف کون کرے

میرے پاس صرف ایک بزدلی اور بے حسی ہے

 اے فلسطین کے ننھے منے شہیدو

تم تو جنت کے باغوں میں جھولا جھول رہے ہو

ذرا ہماری بے بسی دیکھو اے فردوس کی مہکتی کلیو

ہم دعا کو ہاتھ اٹھاتے ہیں تو بموں کا اژدھا ہمارے ہاتھ نگل جاتا ہے

ہم چیختے چلاتے بھی نہیں کہ ہماری آہوں کا دھواں 

بارودوں کے دھندلکے میں ضم ہو کر اسے بے وقعت کر جاتا ہے

دلوں کا درد کہنے میں چھہتر سال لگتے ہیں

 دِلوں کا درد کہنے میں چھہتّر سال لگتے ہیں

یہاں بس کر اُجڑنے میں چھہتر سال لگتے ہیں

چھہتر سال پہلے بھی غلامی سی غلامی تھی

وہی زِندان سجنے میں چھہتر سال لگتے ہیں

سروں سے میری عورت کے دوپٹے کھینچنے والو

خدا کا ڈر اُترنے میں چھہتر سال لگتے ہیں

ریت کے اک شہر میں آباد ہیں در در کے لوگ

 ریت کے اک شہر میں آباد ہیں در در کے لوگ

بے زمیں بے آسماں بے پاؤں کے بے سر کے لوگ

میرا گھائل جسم ہے میری رہائش کا پتہ

میں جہاں رہتا ہوں رہتے ہیں وہاں پتھر کے لوگ

ایک اک لمحہ ہے قطرہ زندگی کے خُون کا

عافیت کا سانس بھی لیتے ہیں تو ڈر ڈر کے لوگ

تو مذل تو مقیت تو مجیب تو قدیم

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تُو مُذل تُو مُقیت تُو مُجیب تُو قدیم

سبحان اللہ و بحمد سبحان اللہ العظیم

تُو متین تُو محصی تُو مُحی تُو مُقیم

سبحان اللہ و بحمد سبحان اللہ العظیم

تُو محصی تُو مُبدی تُو مُعید تُو کریم

سبحان اللہ و بحمد سبحان اللہ العظیم

مژدۂ رحمت حق ہم کو سنانے والے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مژدۂ رحمت حق ہم کو سنانے والے

مرحبا آتشِ دوزخ سے بچانے والے

جتنے اللہ نے بھیجے ہیں نبیؑ دنیا میں 

تیریؐ آمد کی خبر سب ہیں سنانے والے

مجھ سے ناشاد کو پہنچا دے دَرِ احمدؐ تک

میرے خالق میرے بچھڑوں کے ملانے والے

مولا حسین کا جو عزادار ہے وہ شخص

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مولا حسینؑ کا جو عزادار ہے، وہ شخص

میرے نبیﷺ کا سچ وفادار ہے وہ شخص

آلِؑ نبی کے غم میں گزارے جو زندگی

خُلدِ بریں کا اصل میں حقدار ہے وہ شخص

ذکر حسینؑ سن کے بھی جس کے بہے نہ اشک

بے کار ہے، جہان کا بے کار ہے وہ شخص

سن لو خدا کے واسطے اپنے گدا کی عرض

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سن لو خدا کے واسطے اپنے گدا کی عرض

یہ عرض ہے حضور بڑے بے نوا کی عرض

اُن کے گدا کے در پہ ہے یوں بادشاہ کی عرض

جیسے ہو بادشاہ کے در پہ گدا کی عرض

عاجز نوازیوں پہ کرم ہے تُلا ہوا

وہ دل لگا کے سنتے ہیں ہر بے نوا کی عرض

شہنشاہؐ کون و مکاں آ رہے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

شہنشاہؐﷺ کون و مکاں آ رہے ہیں


ادب! سرورِ مُرسلاںﷺ آ رہے ہیں

رسالت کے رُوحِ رواں آ رہے ہیں

بصد عظمت و عِز و شاں آ رہے ہیں

جلَو میں لیے قُدسیاں آ رہے ہیں

شہنشاہؐﷺ کون و مکاں آ رہے ہیں


یہی ذکر ہے آج ایک ایک گھر میں

Thursday 18 July 2024

درد بخشا گیا ہے سہنے کو

 درد بخشا گیا ہے سہنے کو

کیسی دُنیا ملی ہے رہنے کو

قافیہ تنگ ہے اگرچہ میاں

اشک کافی ہیں حال کہنے کو

اتنی اچھی نہیں ہے در بدری

سینہ حاضر ہے تیرے رہنے کو

شہر بھر میں مجھے ایسے نہ گھمایا جاتا

 شہر بھر میں مجھے ایسے نہ گُھمایا جاتا

اس محبت کو تماشا نہ بنایا جاتا

میں کہ جس چاک پہ ٹُوٹا تھا تِرے ہاتھوں سے

کاش اس چاک پہ اب پھر سے بنایا جاتا

یاد رکھنے کی اذیت سے گُزرنے کے لیے

بھُولنے کا بھی ہُنر مجھ کو سکھایا جاتا

عجیب حال میں اپنی حیات رہتی ہے

 عجیب حال میں اپنی حیات رہتی ہے

میں اُس سے جیت بھی جاؤں تو مات رہتی ہے

وہ مجھ سے پیار بھی کرتی ہے یا نہیں کرتی

وہ میرے ساتھ ہو پھر بھی یہ بات رہتی ہے

جو دل کی ساری تمنا کی شمعیں بجھ جائیں

تو شمس آئے قمر اپنی رات رہتی ہے

ریزگاری کی طرح کام میں لاتا ہے مجھے

 ریزگاری کی طرح کام میں لاتا ہے مجھے

خرچ کرتا ہے مجھے روز کماتا ہے مجھے

میں بھی چپ چاپ نئی شکل میں ڈھل جاتا ہوں

اپنے انداز سے ہر شخص بناتا ہے مجھے

بین کرتا ہے مِری آنکھ سے ٹوٹا ہوا خواب

خود ہی روتا ہے وہ روز رُلاتا ہے مجھے

جہاں ہے کعبہ وہاں دل دکھائی دیتا ہے

 بیان کرنا بھی مشکل دکھائی دیتا ہے

جہاں ہے کعبہ وہاں دل دکھائی دیتا ہے

وہاں سے دور بہت دور اپنی منزل ہے

جہاں کتاب میں ساحل دکھائی دیتا ہے

زمین و آسماں کب تک کے آزمایں گے

کیا اہلِ دل کبھی بزدل دکھائی دیتا ہے

والفجر چاندنی کا ہے آنچل لیے ہوئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


والفجر چاندنی کا ہے آنچل لیے ہوئے

والتّین ڈالی دینے کو ہے پھل لیے ہوئے

واللیل بہر چشم ہے کاجل لیے ہوئے

والشّمس آگے آگے ہے مشعل لیے ہوئے

والفتح خوش ہے دیکھ کے حسنِ شباب کو

والعادیات تھامے ہوئے ہے رکاب کو

نام محمد نام علی کتنا میٹھا کتنا پیارا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کتنا میٹھا کتنا پیارا

نامِ محمدؐ نامِ علیؑ

آنکھوں کی ٹھنڈَک دل کا اُجالا 

نامِ محمدؐ نامِ علیؑ

ہستی اپنی عشقِ محمدؐ

دولت اپنی حُب علیؑ

رب نے شرح والضحیٰ ان کا رخ زیبا کیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


رب نے شرحِ والضحیٰ ان کا رخِ زیبا کیا 

گیسوؤں کو شرحِ والیل إذا یغشیٰ کیا

ان کی آنکھوں کو کیا تفسیرِ مازاغ البصر

ان کے سینہ کو الم نشرح کا آئینہ کیا

حضرتِ موسیٰ سے رب نےلن ترانی کہہ دیا 

میرے آقاﷺ پر عیاں جلوہ شبِ اسریٰ کیا

مجھ سے کہتا ہے کوئی صلے علی اور بھی ایک

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مجھ سے کہتا ہے کوئی صلّے علیٰ اور بھی ایک

دلِ مسعود! تُو پڑھ اُن کی ثنا اور بھی ایک

ڈھانپ لے جو میرے عیبوں کو سرِ حشر شہا

ہو عطا حشر کے دن ایسی رِدا اور بھی ایک

جس سے ہو ختم سدا عُسرت و نکبت کی فضا

آئے طیبہ سے خُدا! ایسی ہوا اور بھی ایک

کوئی دنیائے عطا میں نہیں ہمتا تیرا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کوئی دنیائے عطا میں نہیں ہمتا تیرا

ہو جو حاتم کو میسّر یہ نظارا تیرا

کہہ اٹھے دیکھ کے بخشش میں یہ رتبہ تیرا

واہ کیا جود و کرم ہے شہِ بطحیٰﷺ تیرا

نہیں سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا

کچھ بشر ہونے کے ناتے تجھے خود سا جانیں

سر کٹ گیا حسین کا رب کی ثنا کے بعد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سر کٹ گیا حسین کا رب کی ثناء کے بعد 

سانسیں ملی ہیں دین کو شہؑ کی عطا کے بعد

باطل کا حق سے معرکہ زہراؑ کے لال نے

جیتا ہے اے مِرے خدا کتنی جفا کے بعد

مِثلِ حسینؑ کوئی نہ ہو گا جہان میں 

ہو گی نہ کربلا کوئی اِس کربلا کے بعد

Wednesday 17 July 2024

ملول ایسا ہوا منظر قضا سے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ملول ایسا ہوا منظرِ قضا سے میں

کہ روتا پیٹتا نکلا ہوں کربلا سے میں

تو اہلِ بیتؑ کی نصرت کو کیوں نہیں پہنچا؟

سوال مجھ سے کرے گا خدا، خدا سے میں

میں رو پڑا تو مجھے یاد آیا صبرِ حُسینؑ

سو اپنے آپ کو دینے لگا دلاسے میں

زندگانی آپ کی ہے جاودانی یا حسین

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


زندگانی آپ کی ہے جاودانی یا حسینؑ

دو جہاں میں آپ کی ہے کامرانی یا حسینؑ

آپ کے محسن جو تھے وہ قتل سارے ہو گئے

پھر بھی لب پر آپ کے ہے شادمانی یا حسینؑ

جو مٹانا چاہتے تھے مٹ گئے دنیا سے وہ

ہار میں بھی آپ کی ہے کامرانی یا حسینؑ

وہ گھر چراغ تھا اور تیرگی یزید کی فوج

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ گھر چراغ تھا اور تیرگی یزید کی فوج

علیؑ کے نُور میں کیا دیکھتی یزید کی فوج

فُرات فرطِ نِدامت سے منہ چُھپاتا ہوا

اور اپنی پیاس چُھپاتی ہوئی یزید کی فوج

لڑائی آج بھی جاری ہے آب و تاب کے ساتھ

وہی حسینؑ کا کنبہ وہی یزید کی فوج

ہے شہیدوں کا لہو خاص عطائے باری

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

یہ شہیدوں کا لہو


ہے شہیدوں کا لہُو خاص عطائے باری

قوم اور فرد کو بھی دیتا ہے اک زیست نئی

ہے رواں جس کی رگوں میں ہے وہ قسمت کا دھنی 

یہ شہیدوں کا لہو


یہ شہیدوں کا لہو پھول کھلا دے بن میں 

آیا وہ وقت ظہر کا مابین کارزار

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آیا وہ وقت ظہر کا مابینِ کارزار

آگے بڑھا نماز کو حیدرؑ کا ورثہ دار

تیر آ رہے تھے لشکرِ اعدا سے بار بار

صف میں بڑھے سعیدؓ و زہیرؓ وفا شعار

یہ جاں نثاریاں تھیں جو رتبے بڑے ہوئے

الله! یہ امامؑ سے آگے کھڑے ہوئے

بہاروں پر ہیں آج آرائشیں گلزار جنت کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بہاروں پر ہیں آج آرائشیں گلزار جنت کی

سواری آنے والی ہے شہیدان محبت کی

گلا کٹوا کے بیڑی کاٹنے آئے ہیں اُمت کی

کوئی تقدیر تو دیکھے اسیران محبت کی

شہید ناز کی تفریح زخموں سے نہ کیونکر ہو

ہوائیں آتی ہیں ان کھڑکیوں سے باغ جنت کی

سروں کی بھیٹ چڑھاتے ہیں کربلا والے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سروں کی بھیٹ چڑھاتے ہیں کربلا والے 

خدا کا دین بچاتے ہیں یوں خدا والے

رضائے حق میں سمائے ہیں یوں خدا والے 

رہیں گے شر تلک زندہ کربلا والے 

یزیدیت کے مقابل حسینیت کی جیت 

مہان ہو گئے دنیا میں کربلا والے

صرف شبیر کا ہوتا نہیں سر نیزوں پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


صرف شبیرؑ کا ہوتا نہیں سر نیزوں پر

اس جگہ دین بھی کرتا ہے سفر نیزوں پر

ہاں وہی بیبیاں خیموں میں تلاوت کرتی

شان سے جاتے ہوئے ان کے پسر نیزوں پر

شاہ کی گود میں اصغرؑ ہیں لہو میں ڈوبے

دشمنِ آلِؑ پیمبرﷺ کی نظر نیزوں پر

تنویر پر طمانچے پھولوں پہ تازیانہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تنویر پر طمانچے، پھولوں پہ تازیانہ

عفت مآب کنبہ، عالی نسب گھرانہ

تسبیح میں ستارے، آفاق کا مصلّی

تطہیر کی قناتیں، رحمت کا شامیانہ

آیات کا تسلسل، اسرار پر تفکّر

تمجید کا ترنّم، توحید کا ترانہ

اقربا کٹ گئے جب شاہ كے باری باری

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اقربا کٹ گئے جب شاہؑ كے باری باری

اور عدم چلنے کی اس شاہ نے کی تیاری 

خیمے کا پردہ اُٹھا زینؑ العباء اک باری

دیکھ مقتل کی طرف کرنے لگے یوں زاری 

خُلد كے کُوچ میں ہم کو نہیں بُلواتے ہو 

قافلے والو! ہمیں چھوڑے چلے جاتے ہو 

حال ہم سنائيں گے جب امام آئيں گے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حال ہم سنائيں گے، جب امام آئيں گے

زخم دل دکھائيں گے، جب امام آئيں گے

محفل جمائيں گے، جب امام آئيں گے

بام و در سجائيں گے، جب امام آئيں گے

جشن ہم منائيں گے، جب امام آئيں گے


زخم ہیں ابھی تازہ مکہ اور مدینہ کے

Tuesday 16 July 2024

ہمیں ہے جان سے بڑھ کر حسین کا ماتم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہمیں ہے جان سے بڑھ کر حسینؑ کا ماتم 

کریں گے قبر میں جا کر حسینؑ کا ماتم 

عزا حسینؑ کی اور یہ صدائیں ماتم کی

بنے گا شافعِ محشر حسینؑ کا ماتم

کریں گے ماتمِ عباسؑ، ماتمِ اکبرؑ

کریں گے شاہ کے نوکر حسینؑ کا ماتم

کلام کرتا رہا بار بار نیزے پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کلام کرتا رہا بار بار نیزے پر

کسی کے لہجے میں پروردگار نیزے پر

حُسینؑ تیرے کٹے سر پہ بوسہ دینے کو

رسولؐ کرتے رہے انتظار نیزے پر

ہُوَ الجمیلُ یُحِبُّ الجمال پڑھتے ہوئے

ہُوا حُسینؑ کا اکبرؑ سوار نیزے پر

جلال کرب و بلا کیا ہے یہ خدا جانے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جلال کرب و بلا کیا ہے یہ خدا جانے

جلے خیام کے نزدیک ہیں جو ویرانے

انہیں کی خاک سے تسبیح کے بنے دانے

ہمیں سکھایا ہے نیر یہ ابنِ زہراؑ نے

گرے پڑے ہوئے لفظوں کو محترم نہ کہو

جو کربلا نہیں لکھتے انہیں قلم نہ کہو

میں آنکھ سے پیاسا ہوں میری آس ہے عباس

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میں آنکھ سے پیاسا ہوں، میری آس ہے عباسؑ

ہم تشنہ مزاجوں کی فقط پیاس ہے عباسؑ

وہ ایسا جرّی، ایسا جرّی، ایسا جرّی ہے

تلوار لرزتی ہے کہ میقاس ہے عباسؑ

سب کٹ چکے تو پھر میرے آقاؐ یہ پکارے

اے قافلے والو! کہیں عباسؑ ہے عباسؑ

باغ جنت کے ہیں بہر مدح خوان اہل بیت

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


باغ جنت کے ہیں بہر مدح خوان اہل بیت 

تم کو مُژدہ نار کا اے دشمنان اہل بیت 

کس زباں سے ہو بیاں عز و شان اہل بیت 

مدح گوئے مصطفیٰؐ ہے مدح خوان اہل بیت 

ان کی پاکی کا خدائے پاک کرتا ہے بیاں 

آیۂ تطہیر سے ظاہر ہے شان اہل بیت 

روح و تن آپ پہ قربان اباعبداللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


روح و تن آپ پہ قربان اباعبداللہؑ

حرز جاں آپ کے فرمان اباعبدللہؑ

درس توحید ہے ہر فاسق و فاجر کی نفی

رمز عاشور ہے انکار ستمگار و شقی

لعن ہے سید حمزہؑ کے جگر خواروں پر

لعن ہے بغض میں جلتے ہوئے خونخواروں پر

زیب تاج سیادت پہ بے حد درود

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


زیبِ تاجِ سیادتؐ پہ بے حد درود

افتخارِ امامتؐ پہ بے حد درود

شانِ پیغمبریتؐ پہ بے حد درود

فتحِ بابِ نبوتؐ پہ بے حد درود

ختمِ دورِ رسالتؐ پہ لاکھوں سلام


ماہتابِ نبوتؐ پہ بے حد درود

ہم سب اے کاش جہنم میں ہی جاتے مولا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہم سب اے کاش جہنم میں ہی جاتے مولا

پر نہ یہ داغِ جگر آپ اُٹھاتے مولا

امن عصیاں سے نہ ہم حشر میں پاتے مولا

آپ غربت میں مگر سر نہ کٹاتے مولا

ہجرِ صغراؑ کا نہ داغِ علی اکبرؑ سہتے

چین سے گھر میں صدا قبلۂ عالم رہتے

گلی گلی میں اذاں ہے حسین زندہ باد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


گلی گلی میں اذاں ہے، حُسینؑ زندہ باد

یزیدِ وقت کہاں ہے؟، حسینؑ زندہ باد

نبیﷺ کی آلؑ کا غم باضمیر آنکھوں سے

مثالِ اشک رواں ہے، حسینؑ زندہ باد

میں بے سہارا نہیں زندگی کے جنگل میں

مِرا امامِ زماںؑ ہے، حسینؑ زندہ باد

پیاس کتنی ہی بڑھے قلب کی دنیا کی طرف

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پیاس کتنی ہی بڑھے قلب کی دنیا کی طرف

پھر بھی شبیرؑ نہ دیکھے کبھی دریا کی طرف

جس کے قدموں کے تلے کھیل رہی ہو جنت

رخ بھلا کیا وہ کرے رونقِ دنیا کی طرف

اس کو فردوس کی دیتے ہیں بشارت سرکارؐ

کربلا ہو کے جو جائے شہِ بطحاؐ کی طرف

یہ دین محمد کا تیرے نام سے زندہ ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یہ دین محمدﷺ کا تیرے نام سے زندہ ہے

اللہ کا بھی کلمہ تیرے نام سے زندہ ہے


پھیلی ہیں زمانے میں توحید کی تنویریں

گونجی ہیں تیرے دم سے کونین میں تکبیریں

حق تجھ سے ہے پائندہ تیرے نام سے زندہ ہے


تعبیرِ خلیلؑ ہے تُو اور فخر مسیحا کا

Monday 15 July 2024

زیست جس کی باندی ہے وہ حسین میرا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


زیست جس کی باندی ہے، وہ حُسینؑ میرا ہے

موت جس پر مرتی ہے، وہ حسینؑ میرا ہے

جس کی سب خُدائی ہے، وہ حسینؑ میرا ہے


کبریا بھی اُس کا ہے، انبیاء بھی اُس کے ہیں

غوثیہ بھی اُس کے ہیں، اولیاء بھی اُس کے ہیں

خلد ساری جس کی ہے، وہ حسینؑ میرا ہے

اوج امکان بشر کا سلسلہ ہے کربلا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اوجِ امکانِ بشر کا سلسلہ ہے کربلا

عبدیت کی شانِ تسلیم و رضا ہے کربلا

رُوح ہو بیمار تو خاکِ شفا ہے کربلا

خالقِ اکبر کا زندہ معجزہ ہے کربلا

غمگساری، دوست داری ، بیقراری کے لیے

کربلا ہے، کربلا ہے، کربلا ہے کربلا

لا حاصلی کے بین پہ گریہ نہیں کیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لا حاصلی کے بین پہ گریہ نہیں کیا 

بے پر کے شور و شین پہ گریہ نہیں کیا 

گریہ کیا ہے سن کے رسولؐ و بتولؑ کو 

ہم نے یونہی حسینؑ پہ گریہ نہیں کیا

ہم لوگ وقتِ فجر بھی روتے رہے، فقط 

ظہرین و مغربین پہ گریہ نہیں کیا 

بوقت عصر جو کربل کی خاک بیٹھ گئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بہ وقتِ عصر جو کربل کی خاک بیٹھ گئی

کئی دلوں پہ کٹے سر کی دھاک بیٹھ گئی

اِدھر زمیں پہ گِرا ہاشمی چراغ، اُدھر

فلک پہ سوگ میں اک ذاتِ پاکؐ بیٹھ گئی

بدن جو بزمِ عزا سے اٹھا تو روح وہیں

بہ صد نیاز، بہ صد انہماک، بیٹھ گئی

صدق و یقین و مہر و محبت حسین ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


صدق و یقین و مہر و محبت حسینؑ ہیں

دستورِ زندگی كی حقیقت حسینؑ ہیں

سجدوں كی كہكشاں سے عبارت ہے جن كی ذات

وہ آشنائے روحِ عبادت حسینؑ ہیں

بخشا گیا ہے اُن كو وقارِ خود آگہی

اپنے لیے تو نورِ بصیرت حسینؑ ہیں

علم اٹھا کر وہ حق نشانوں سے آ رہے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


علم اٹھا کر وہ حق نشانوں سے آ رہے ہیں 

حسینؑ جگ میں کئی زمانوں سے آ رہے ہیں 

ہدف یزیدوں کا آج بھی ہیں رسول زادے 

کہ تیر اب بھی انہی کمانوں سے آ رہے ہیں 

ابھی بھی بازار شام ویسا ہی ظلم خُو ہے 

ابھی بھی پتھر انہی مکانوں سے آ رہے ہیں 

ہو رہی ہے پھر لہو میں ابتدائے کربلا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہو رہی ہے پھر لہو میں ابتدائے کربلا

سر سے پا تک کچھ نہیں ہے ماسِوائے کربلا

سامنے آتا ہے پانی تو میں ہٹ جاتا ہوں دُور

پیاس کو محفوظ رکھتا ہوں برائے کربلا

زندگی ہی زندگی تھا نوکِ نیزہ پر وہ سر

روشنی ہی روشنی تھی وہ ہوائے کربلا

حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حسینؑ بادل حسینؑ بارش حسینؑ موسم حسینؑ پانی

حسینؑ مقتل لہو کا جنگل کٹا کے سر درگُزر کا بانی

حسینؑ حمد و ثنا کی مستی حسینؑ اک سوزِ نوحہ خوانی

حسینؑ شاہِد حسینؑ واحِد کہاں سے لاؤ گے اُس کا ثانی

حسینؑ میرا حسینؑ تیرا حسینؑ سب کا

حسینؑ حیدرؑ کا مصطفیٰﷺ کا حسینؑ رب کا

رنج ایسے نہ کبھی اہل جہاں نے دیکھے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


رنج ایسے نہ کبھی اہلِ جہاں نے دیکھے

امتحاں جیسے ہیں شبیرِؑ جواں نے دیکھے

طے کیے جتنے سرِ نوکِ سناں پل بھر میں

وہ مراتب تھے کہاں کون و مکاں نے دیکھے

غمِ شبیرؑ پہ دل گیر رہا میں صدیوں

کیا مقامات مِری آہ و فغاں نے دیکھے

یہی نہیں کہ فقط کربلا حسین سے ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یہی نہیں کہ فقط کربلا حسینؑ سے ہے

حسینؑ سے ہیں محمدؐ، خدا حسینؑ سے ہے

کسی نے پوچھ لیا کس کے دم سے ہے اسلام

قضا و قدر نے جھک کر کہا حسینؑ سے ہے

ہزار چشمۂ آبِ رواں ہیں دنیا میں

مگر یہ پیاس کا دریا بہا حسینؑ سے ہے

پھر کہاں ذہن میں اپنا کوئی غم آتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پھر کہاں ذہن میں اپنا کوئی غم آتا ہے

سامنے جب بھی تراؑ نقش قدم آتا ہے

ایسا لگتا ہے کہ دریا سے قمر اُبھرے گا

شام سے منتظر آنکھوں میں بھی نم آتا ہے

اب مِرا بیٹا بھی پڑھ لیتا ہے نوحہ تیرا

شکر یا مولاؑ! مِرے گھر میں کرم آتا ہے

در حسین پہ جا کر یہ سر جھکانا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


درِ حسینؑ پہ جا کر یہ سر جھُکانا ہے

غمِ حسینؑ میں ہی اشکِ غم بہانا ہے

نبیؐ کی بیٹیؑ کو دینا ہے لال کا پُرسہ

یہ قلب کھول کے اپنا اُنہیں دکھانا ہے

مقامِ اکبرِ ذی جاہؑ کو جو پہنچوں گی

واں سر کو پیٹ کے اکبرؑ کا غم منانا ہے

مباہلے سے یہ جو داستاں ہوئی آغاز

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مباہلے سے یہ جو داستاں ہوئی آغاز

تتمہ اس کا ہے سادہ بہ دشت کرب و بلا

حسینؑ، زینبؑ و عباسؑ، اکبرؑ و قاسمؑ

مباہلے کا اعادہ بہ دشت کرب و بلا

صراط حق کو شب و روز مانگنے والو

یہ دیکھو حق کا ہے جادہ بہ دشت کرب وبلا

Sunday 14 July 2024

حسین والے دلاسہ طلب نہیں کرتے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عزا میں کوئی خسارا طلب نہیں کرتے 

حُسینؑ والے دلاسہ طلب نہیں کرتے

اسی لیے نہیں روتے ہیں آپ کربل پر 

حضور آپ سے پُرسہ طلب نہیں کرتے

نہیں ہے کوئی بھی رشتہ ثقیفہ سے اپنا 

ہم اہلِ عشق ہیں، دنیا طلب نہیں کرتے

لایا ہے خون رنگ دگر کربلا کے بعد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لایا ہے خون، رنگِ دگر کربلا کے بعد

اونچا ہوا حسینؑ کا سر کربلا کے بعد

پاسِ حرم،۔ لحاظِ نبوّت،۔ بقائے دیں

کیا کچھ تھا اس کے پیشِ نظر کربلا کے بعد

اے رہ نوردِ شوق، شہادت تِرے نثار

طے ہو گیا ہے تیرا سفر کربلا کے بعد

سینے میں جس کے ہے بسی الفت حسین کی

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سینے میں جس کے ہے بسی الفت حسینؑ کی 

بس وہ بیان کرتا ہے عظمت حسینؑ کی

جان و جگر سے کرتے ہیں مدحت حسینؑ کی 

محشر میں کام آئے گی  چاہت حسینؑ کی

جس کو نبیﷺ سے پیار، محبت  ہے دوستو

وہ دل میں کیسے پالے گا  نفرت حسینؑ کی 

ملا ہے تب مصطفیٰ سا بندہ خدا خدا کر خدا خدا کر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دعائیں مانگی ہیں ہم نے برسوں جھکا کے سر ہاتھ اٹھا اٹھا کر

ملا ہے تب مصطفیٰﷺ سا بندہ خدا خدا کر خدا خدا کر

پیوں گی میں گنگا جل نہ ساقی گناہ سمجھوں جو دے برہمن

ثواب لے لے میں تیرے صدقے شراب طاہر پلا پلا کر

برنگ گل داغ حب حیدرؑ ہمارے سینے میں ہے نمایاں

یہ پھول رکھا ہے ہم نے دل میں بتوں سے نظریں بچا بچا کر

دل بے تاب کو سینے سے لگا لے آ جا

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دلِ بے تاب کو سینے سے لگا لے آ جا

کہ سنبھلتا نہیں کم بخت سنبھالے آ جا

پاؤں ہیں طولِ شب غم نے نکالے آ جا

خواب میں زلف کو مکھڑے سے لگا لے آ جا

بے نقاب آج تو اے گیسوؤں والے آ جا

نہیں خورشید کو ملتا تِرے سائے کا پتہ

جو کار نعت کرنا ہے پل پل کریں گے ہم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مدح و ثنائے کامل و اکمل کریں گے ہم

جو کارِ نعت کرنا ہے پَل پَل کریں گے ہم

شعبان کے جو آخری عشرے میں کی شروع

رمضاں میں یہ کتاب مکمل کریں گے ہم

جب جب ہو ذکرِ پاک، شہِ اِنس و جان کا

پیہم خلوصِ دل سے مفصل کریں گے ہم

اک برہمن ہند تجھے پیار کرے ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اک برہمنِ ہند تجھے پیار کرے ہے

چُوٹی سے ہمالہ کی نمسکار کرے ہے

جو برہم کو جانے اسے کہتے ہیں برہمن

کچھ جان کے اپنا مجھے آدھار کرے ہے

کاشی میں بھی کعبے کی زیارت اسے حاصل

تیری ہی محبت یہ چمتکار کرے ہے

روشن ہمارا دل ہے محمد کے نور سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


روشن ہمارا دل ہے محمدﷺ کے نُور سے

لائے ہیں اس چراغ کو ہم کوہِ طُور سے

موسیٰؑ نے اس کو طُور پہ دیکھا تھا دور سے

روشن ہوئی ہے شمع حرم جس کے نور سے

خلوت ہو ایسی جس میں فرشتے نہ سن سکیں

اک دل کی بات عرض کروں گا حضورؐ سے

شب حیات میں جلتا دیا حسین کا غم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


شبِ حیات میں جلتا دیا حسینؑ کا غم

سدا دلوں میں رہے گا ہرا حسینؑ کا غم

نہ پوچھ کون ہیں سب سے عزیز دنیا میں

ہیں اک رسولؐ خدا، دوسرا حسینؑ کا غم

نہ چھوٹ پائے گا دامانِ صبر تجھ سے کبھی

اگر پتہ ہو تجھے کیوں ملا حسینؑ کا غم

داد دینے کے لیے شامل پیمبر ہو گئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


داد دینے کے لیے شامل پیمبرﷺ ہو گئے

لب کشا جب جشن میں شہؑ کے سخنور ہو گئے

حُرؑ کو آتا دیکھ کے بولے حسینؑ ابنِ علیؑ

کربلا  تیار ہے، پورے بَہتّر ہو گئے

اک نظر شبیرؑ کو دیکھا میانِ حشر میں

حشر کے ہنگام میں حالات بہتر ہو گئے

ہمیشہ ذکر حسین زیر زباں رہے گا

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لہو ہماری رگوں میں جب تک رواں رہے گا 

ہمیشہ ذکرِ حسینؑ زیرِ زباں رہے گا 

کسی بھی غم کو دوام اب تک ملا نہیں ہے 

مگر غمِ کربلا ہمیشہ جواں رہے گا

یہی وہ غم ہے جو وجہِ تسکینِ قلب و جاں ہے

جسے بھی دولت یہ مل گئی شادماں رہے گا

جب گردش کونین کا عرفان ملے گا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جب گردشِ کونین کا عرفان ملے گا

ہر دائرہ حیدرؑ کا ثنا خوان ملے گا

یہ سینۂ حیدرؑ ہے کہ جُزدانِ ازل ہے

انجیل سے پہلے یہاں قُرآن ملے گا

مُڑ شہرِ نجف کی طرف اے راہئ فردوس

اس موڑ سے رستہ تجھے آسان ملے گا

تلۂ زینبیہ میں ٹیلے پر کھڑی یہ دیکھتی ہوں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

تلۂ زینبیہؑ


میں ٹیلے پر کھڑی یہ دیکھتی ہوں

کہ میرا بھائی جو کہتا تھا

وہ پورا ہوا ہے

محاذِ کربلا سر ہو چکا

اور اب

محاذِ شام میرے سامنے ہے

Saturday 13 July 2024

شام کے وقت ٹھکانے پہ نہیں آتا تھا

 شام کے وقت ٹھکانے پہ نہیں آتا تھا

وہ پرندہ جو نشانے پہ نہیں آتا تھا

امتی گھیر کے لاتے تھے اسی گھر کی طرف

دکھ محمدﷺ کے گھرانے پہ نہیں آتا تھا

میری خاموشی اسے کھینچ کے لے آئی ہے

وہ جو آواز لگانے پہ نہیں آتا تھا

مری ماں سب سے پیاری ہے

 مِری ماں سب سے پیاری ہے

مری ماں مسکراتی ہے تو اندر دل کے گوشوں میں بڑا ہی لطف آتا ہے

بڑا ماحول ہوتا ہے

فضا میں رقص دِکھتا ہے

حسیں ہر شخص دِکھتا ہے

میں اُن قدموں کو چُھوتا ہوں تو اِک آواز آتی ہے

کیسے لکھے گا کوئی کہانی فرات کی

 عدنان مجھ سے وقت نے جب کُھل کے بات کی

مجھ پر تمام گِرہیں کُھلیں کائنات کی

ترتیب دے رہا ہوں میں رستوں کے پیچ و خَم

آئینہ ہو رہی ہے روِش شش جہات کی

بینائی جانتی ہے کہ آنکھوں کی ڈور سے

لمبائی ماپتے ہیں مِرے خواب، رات کی

حر کہہ رہے ہیں آگ سے مولا نکال دیں

 حر کہہ رہے ہیں آگ سے مولا نکال دیں

عاصی ہوں میرا نام شہیدوں میں ڈال دیں

مقتل میں الاماں کا ہے اب شور چار سُو

مجھ کو سخی یہ تیر کماں اور ڈھال دیں

آلؑ نبیﷺ بھی ناز کرے اس کے بخت پر

اپنا وہ جس کے واسطے بی بی رومال دیں

تمام شہر کو جو سچ ہوا بتاؤں گا

 تمام شہر کو جو سچ  ہوا بتاؤں گا

پھر اس کی جتنی بھی قیمت ہوئی چکاؤں گا

میں ہجر والوں کا اک قافلہ بناؤں گا 

تمہارے بعد بھی جی کر تمہیں دکھاؤں گا 

جنہوں نے مل کے مرے ہاتھ کاٹ ڈالے ہیں 

انہیں یہ ڈر تھا کہ میں آئینہ بناؤں گا

امین راز ہے مردان حر کی درویشی

امینِ راز ہے مردان حر کی درویشی

کہ جبرئیل سے ہے اس کو نسبت خویشی

کسے خبر کہ سفینے ڈبو چکی کتنے

فقیہ و صوفی و شاعر کی ناخوش اندیشی

نگاہ گرم کہ شیروں کے جس سے ہوش اڑ جائیں

نہ آہ سرد کہ ہے گوسفندی و میشی

کمان ظلم وہ دست خطا سے ملتی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کمان ظلم وہ دست خطا سے ملتی ہے

گلے وہ پھول کی خوشبو ہوا سے ملتی ہے

بکھر رہی ہے فضا میں اذانِ کی شبنم

وہ روحِ لحنِ محمدﷺ صبا سے ملتی ہے

سمندروں کو سُکھا دے جو حدتِ لب سے

ہمیں وہ تشنہ لبی نینوا سے ملتی ہے

سر سناں پر قاریٔ قرآں بدن سجدے میں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خامۂ اشفاق ہے مبہوت فن سجدے میں ہے

بارگاہِ نعت میں حرفِ سخن سجدے میں ہے

شاہِ دو عالمؐ کے جسمِ مشک زا کے سامنے

عود و عنبر منفعل مُشکِ ختن سجدے میں ہے

شام کو تھی چاندنی کوئے نبیؐ میں سر بہ خم

صبح دم خورشید کی پہلی کرن سجدے میں ہے

ہبۂ عشق ملا صلے علیٰ آپ کے ساتھ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہبۂ عشق ملا صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

دل مرا جُڑتا گیا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ 

ایک مشکل کشا ہے مولا امامِ حیدرؑ

ہر طرب میں وہ رہا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

مردِ میدان رہا تھا جو ہر اک میداں میں

پھر وفا کرنے لگا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

جب کربلا میں داخلہ شاہ دیں ہوا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

میدانِ کربلا


جب کربلا میں داخلۂ شاہ دیں ہوا 

دشت بلا نمونۂ خلد بریں ہوا

سر جُھک گیا فلک کا یہ اوج زمیں ہوا

خُورشید محو حُسنِ حسینِؑ حسیں ہوا 

پایا فروغ نیر دیں کے ظہور سے 

جنگل کو چاند لگ گئے زہراؑ کے نور سے 

تڑپ اٹھتا ہے دل لفظوں میں دہرائی نہیں جاتی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تڑپ اٹھتا ہے دل، لفظوں میں دہرائی نہیں جاتی

زباں پر کربلا کی داستاں لائی نہیں جاتی

حسینؑ ابنِ علیؑ کے غم میں ہوں دنیا سے بیگانہ

ہجومِ خلق میں بھی میری تنہائی نہیں جاتی

اداسی چھا رہی ہے روح پر شامِ غریباں کی

طبیعت ہے کہ بہلانے سے بہلائی نہیں جاتی

Friday 12 July 2024

گہر سبط نبی سا کوئی تابندہ نہیں ملتا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


"کہیں تاریخ میں شبیرؑ سا سجدہ نہیں ملتا"

گُہر سبطِؑ نبیﷺ سا کوئی تابندہ نہیں ملتا 

کیا پرچار شہؑ نے حق کا پیہم زیرِ خنجر بھی

جو یہ سجدہ نہ ہوتا، دین بھی زندہ نہیں ملتا

لُٹا کے گھر بھرا اپنا رضائیں رب کی حاصل کیں 

اے نفسِ مطمئن! ایسا کہیں سودا نہیں ملتا

راز حیات کیا یہ بتایا ہے آپ نے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


رازِ حیات کیا یہ بتایا ہے آپﷺ نے

مجھ کو مِرے خدا سے ملایا ہے آپﷺ نے

بھٹکے ہوئے تھے راہ سے اہلِ زمین سب

رستہ جو عین حق تھا دکھایا ہے آپﷺ نے

باطل کے زیرِ سایہ تھے ہم مُبتلائے شرک

بس اک خُدا، خُدا ہے بتایا ہے آپﷺ نے

پائے حسین عرش کا سرتاج ہو گیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بولا یہ ہاتھ جوڑ کے دستِ خدا کا لالؑ

حضرتؐ کو برقرار رکھے رب ذوالجلال

پوشاک یہ پہن کے تو ہم خوش ہوئے کمال

ناقہ نہیں کہ جس پہ چڑھیں اب ہے یہ ملال

عزت میں ہیں بزرگ، شرف میں زیادہ ہیں

لڑکے تو سب سوار ہیں، اور ہم پیادہ ہیں

زمیں پہ نور کا ہے آسماں مدینے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


زمیں پہ نور کا ہے آسماں مدینے میں 

“ ٭”رسولِ پاک  کا ہے آستاں مدینے میں

ہے رحمتوں کا زمیں پر مکاں مدینے میں   

حضورؐ عرش پہ مہمان جس کے ہوتے ہیں 

حبیبِﷺ کبریا قرآں کی جاں مدینے میں 

 خُدا کے نُور کا ہے رازداں مدینے میں