Friday, 31 January 2025

کھلے گا عقدۂ توحید میری بات کے ساتھ

 کُھلے گا عقدۂ توحید میری بات کے ساتھ

صفت بھی رہتی ہے ہر وقت اپنی ذات کے ساتھ

کہیں پہ بکھری ہے تنہائی میرے کمرے میں

کہیں پہ بکھری ہیں تصویریں کاغذات کے ساتھ

میں اس سے ہار کے ہر پل دُعائیں مانگتا ہوں

کہ اس کی جیت بھی ہو جائے میری مات کے ساتھ

ذکر شہ ابرار مدام اچھا لگے ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ذکرِ شہ ابرارﷺ مدام اچھا لگے ہے

ہر آن درود اور سلام اچھا لگے ہے

رہتی ہے سدا پیشِ نظر پیروی انؐ کی

جو اچھا لگے ان کو وہ کام اچھا لگے ہے

دیوانہ کہے یا کوئی کچھ کہے مجھ کو

قرآن کے بعد انؐ کا کلام اچھا لگے ہے

دلاسہ دیتے ہیں آقا اداس لوگوں کو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دلاسہ دیتے ہیں آقاﷺ اداس لوگوں کو

بلا کے دور سے وہ اپنے پاس لوگوں کو

بس ایک اسم نے چہروں کو نور بانٹا ھے

عجب وگرنہ تھا خوف و ہراس لوگوں کو

حضورِ آئے تو پوری ہوئی ہر اک خواہش 

کئی یُگوں سے تھی اُمید، آس لوگوں کو

گلی گلی ہے اندھیرا کوئی صدا تو ملے

 گلی گلی ہے اندھیرا کوئی صدا تو ملے

گُھٹی گُھٹی سی فضا ہے کہیں ہوا تو ملے

میں اپنے چہرے کی ویرانیاں کُھرچ ڈالوں

بس ایک لمحے کو جینے کا ذائقہ تو ملے

اسی لیے تو اُڑائی ہیں دھجیاں اپنی

جنوں کو شعلہ مزاجی کا کچھ مزہ تو ملے

علی حسن جہاں بانی علی تفسیر قرآنی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


علیؑ حُسنِ جہاں بانی، علیؑ تفسیرِ قرآنی

علیؑ کے دم سے قائم ہے دلوں میں نورِ ایمانی

تصوف کے چمن کا باغباں کوئی نہیں ایسا

اسی کے سر پہ سجتا ہے ولا کا تاجِ سلطانی

دہکتی ریت پر لختِ جگر اُن کے ہوئے قرباں

انہی کے خونِ اقدس سے ہے روشن دیں کی پیشانی

پھر وہی دشت کربلا ہے آج

 کوئی منزل نہ راستا ہے آج

لمحہ لمحہ بھٹک رہا ہے آج

زندگی کی عجب ادا ہے آج

زندگی خود سے بھی خفا ہے آج

فاصلے اب کہاں ہیں دنیا میں

صرف اپنوں میں فاصلا ہے آج

Thursday, 30 January 2025

نہ ہو گر نہیں ان سے ملنے کا یارا

 نہ ہو گر نہیں ان سے ملنے کا یارا

خودی ہے سلامت خدا ہے ہمارا

بھڑکتا ہے بجھ بجھ کے اکثر دوبارا

انوکھا ہے کیا زندگی کا شرارہ

اک امید موہوم پر جی رہا ہوں

کہ تنکے کا ہے ڈوبتے کو سہارا

کسی کی آخری ہچکی پہ لکھا تھا

 مختصر نظم


کسی کی آخری ہچکی پہ لکھا تھا

دعا

مِرے بچے ابھی اس دیس میں

کچھ اور دن

زندہ رہیں گے

سنبھل گیا ہوں کہ یہ وقت بھی کڑا ہوتا

 سنبھل گیا ہوں کہ یہ وقت بھی کڑا ہوتا

فراق میں جو مزاجاً میں چڑچڑا ہوتا

خدا کا شکر کہ ہوں مطمئن بچھڑ کر بھی

وگرنہ اب بھی تِری راہ میں کھڑا ہوتا

اگر تمام نہ ہوتا جنونِ عشق، تو میں

تِری گلی میں کہیں خاک پر پڑا ہوتا

غموں کی تشنگی ہے رقص کرنا

 غموں کی تشنگی ہے رقص کرنا 

بدن کی شاعری ہے رقص کرنا 

گھٹن کی خود کشی ہے رقص کرنا 

فرارِ بے بسی ہے رقص کرنا

زمانہ کافری ہے رقص کرنا 

مِری آوارگی ہے رقص کرنا

نظارا کر سکوں میں آ کے صبح و شام یا مصطفیٰ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نظارا کر سکوں میں آ کے صبح و شام یا مصطفیٰؐ

مِرے طیبہ کو جانے کا کریں انتظام یا مصطفیٰؐ

تیرے دیوانوں کی گنتی کوئی کر ہی نہیں سکتا

تیرا لطف و کرم ہو جائے خاص وعام یا مصطفیٰؐ

اجازت مجھ کو مل جائے آپ کے در پہ آنے کی

خدا را! کیجیے میرا یہی اک کام یا مصطفیٰؐ

Wednesday, 29 January 2025

انجانے جزیروں پر قدم رکھنے سے پہلے جان لو

 انجانے جزیروں پر

قدم رکھنے سے پہلے

جان لو کہ

بے آباد جگہ آسیب زدہ بھی ہو سکتی ہے

بستی بسانے سے پہلے جن کی خوشنودی لازم آتی ہے

بسے رہنے کا معاوضہ

لرزا جو میری قبر کو آیا تو یہ کہا

 لرزا جو میری قبر کو آیا تو یہ کہا

ہے ہے کوئی مزار کسی دلِ بے قرار کا

کتنا ہوں بدنصیب کہ مرنے کے بعد بھی

گُل کر دیا چراغ ہمارے مزار کا

دل سے نہیں اترتا تمہارا خیال ہے

کتنا نشہ چڑھا ہے تمہارے خمار کا

سوال پوچھے ہیں شب نے جواب لے آؤ

 سوال پوچھے ہیں شب نے جواب لے آؤ

نئی سحر کے لیے آفتاب لے آؤ

نہ رات ہے نہ خیالات شب نہ خواب سحر

جو دن کی جوت جگا دیں وہ خواب لے آؤ

برا نہیں ہے جو لکھ جائیں اب بھی چند ورق

جو آج تک ہے ادھوری کتاب لے آؤ

ہر بار ہی میں جان سے جانے میں رہ گیا

 ہر بار ہی میں جان سے جانے میں رہ گیا

میں رسم زندگی جو نبھانے میں رہ گیا

آتا ہے میری سمت غموں کا نیا ہجوم

اللہ میں یہ کیسے زمانے میں رہ گیا

وہ موسم بہار میں آ کر چلے گئے

پھولوں کے میں چراغ جلانے میں رہ گیا

کچھ ایسے کی ہے ادا رسم بندگی میں نے

 کچھ ایسے کی ہے ادا رسم بندگی میں نے

گزار دی ترے وعدے پہ زندگی میں نے

اڑا کے دھجیاں دامن کی کرتا کیوں رسوا

جنوں میں کی نہ گوارہ درندگی میں نے

ذرا بھی شکوۂ جور و جفا نہیں لب پر

تِری رضا کو جو سمجھا ہے بندگی میں نے

اپنا کوئی کام بھی بر وقت کب کرتا ہوں میں

 اپنا کوئی کام بھی بر وقت کب کرتا ہوں میں

سب سے کہتا ہوں کہ اب کرتا ہوں اب کرتا ہوں میں

ایک ہی انداز میں لیتا ہوں سب سے انتقام

صبر کرتا ہوں اور ایسا کہ غضب کرتا ہوں میں

اے نجومی! زائچہ میرا بنا اور یہ بتا؟

کیوں نہیں ملتا مجھے جس کی طلب کرتا ہوں میں

Tuesday, 28 January 2025

مدینہ جاؤں گا حسرت دل غریب میں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مدینہ جاؤں گا حسرت دلِ غریب میں ہے

وہ نیک ساعتِ اول بہت قریب میں ہے

ملی ہے خاکِ درِ مصطفیٰﷺ گدائی میں

متاعِ کون و مکاں کاسۂ غریب میں ہے

لقب خدا نے دیا جن کو شافعِ محشرﷺ

علاجِ اُمتِ عاصی اسی طبیب میں ہے

نہیں ہے کوئی زمیں کا مذہب

 زمین کا مذہب

نہیں ہے کوئی زمیں کا مذہب

جو جی آئے

بناؤ اس پر

وہ مسجدیں ہوں کہ شوالے

وہ گردوارے کہ ہوں کلیسا

نہیں ہے کوئی زمیں کا مذہب

درد تیرا مرے سینے سے نکالا نہ گیا

 درد تیرا مرے سینے سے نکالا نہ گیا 

اک مہاجر کو مدینے سے نکالا نہ گیا 

میں تِرے ساتھ گزارے ہوئے دن جیتا رہا 

ایک پل بھی تجھے جینے سے نکالا نہ گیا 

ایک موتی بھی نہ ابھرا مِری آنکھوں میں کبھی 

تیرے بن کچھ بھی دفینے سے نکالا نہ گیا 

اک دن ہوئی تھی ان سے ملاقات دیر تک

 اک دن ہوئی تھی ان سے ملاقات دیر تک

دل میں بسے رہے وہی لمحات دیر تک

جس رات روٹھ کر وہ اچانک چلے گئے

ہم کو نہ نیند آئی تھی اس رات دیر تک

مجھ پر نظر پڑی تو وہ مغرور ہو گئے

پیش نظر رہی مِری اوقات دیر تک

ٹوٹ گیا بندھا ہوا رشتہ ہماری آس کا

 ٹوٹ گیا بندھا ہوا رشتہ ہماری آس کا

ہائے نتیجہ یہ ہوا کاوشِ بے قیاس کا

یاد بھی شوقِ رفتہ کی آ نہیں سکتی دیکھیے

دل پہ ہوا ہے اس قدر زور ہجومِ یاس کا

فکر جہان سے ہاں رہے شوق سے گرم رو یہاں

وہ جسے اعتبار ہو ہستئ سست اساس کا

جب ہم کو تغافل میں کبھی یاد کرو گے

 جب ہم کو تغافل میں کبھی یاد کرو گے

ہم خوب سمجھتے ہیں جو بیداد کرو گے

کیا خاک توقع ہو پذیرائیٔ غم کی

تم خاک علاج دل ناشاد کرو گے

وہ ہم کہ گرفتار تغافل ہی رہیں گے

وہ تم ہو کہ بھولے سے کبھی یاد کرو گے

ہوا کفر کا دور اندھیرا عرب سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

نبیؐ کا وصال" سے اقتباس"


ہوا کفر کا دور اندھیرا عرب سے

کہ وحدت کا پھوٹا سویرا عرب سے

نبیؐ جی کہ تکمیلِ دیں کر چکے تھے

خدا کی طرف کوچ کرنے چلے تھے

ضرورت نہ تھی ان کو دنیا کی پیارے

فرائض ادا کر چکے تھے وہ سارے

بالا دستی فرضیت کی بجا آوری میں ہے

 بوگن ویلیا کی وارفتگی دیکھ کر


تناور پیڑ کھجور سے وارفتگی

یوں کہ جیسے

اس کی توانائی تیری قوت کی ضامن ہو

بے ساختہ بالیں ہوتی

یوں کہ

محفوظ ہوتی موسموں کی جولانیوں سے

Monday, 27 January 2025

دل دنیا برباد کریں گے

 دل دنیا برباد کریں گے

تجھ کو اتنا یاد کریں گے

تنہائی سے پیار ہے جن کو

ویرانے آباد کریں گے

غیروں سے امید لگی ہے

اپنے کیا امداد کریں گے

نصاب الفت کا باب تھی وہ

 نصاب الفت کا باب تھی وہ

ورق ورق اک کتاب تھی وہ

بیاضِ ہستی پہ آنسوؤں سے

لکھا ہوا انتساب تھی وہ

عظیم صحرائے تشنگی میں

بسیط موجِ سراب تھی وہ

آنکھوں کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے

 آنکھوں کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے

ہنسنے میں بھی گریہ زاری ہوتی ہے

غم کا موسم جب بھی آنے لگتا ہے

سب سے پہلے میری باری ہوتی ہے

اس کی باہوں میں آ کر یہ لگتا ہے

گھر کی جیسے چار دِواری ہوتی ہے

کسی کی یاد پھر خلوت نشیں معلوم ہوتی ہے

 کسی کی یاد پھر خلوت نشیں معلوم ہوتی ہے

طبیعت آج کل اندوہ گیں معلوم ہوتی ہے

محبت کا ہر اک سجدہ بھی معراج محبت ہے

مقام عرش اب میری جبیں معلوم ہوتی ہے

کبھی شبنم کبھی تارے کبھی تم مسکراتے ہو

محبت کی ہر اک ساعت حسیں معلوم ہوتی ہے

سمجھ آ جائیں تمہیں سارے خسارے پیارے

 سمجھ آ جائیں تمہیں سارے خسارے، پیارے

چھین لے تم سے اگر کوئی تمہارے، پیارے

جا ابھی جشن منا! میرے تبسم کا نہ پوچھ

بھید پا جاؤ گے جب جیت کے ہارے، پیارے

مات بھی خیر سے، خیرات سے تو بہتر ہے

کیا یہی کافی نہیں؟ کھیل کے ہارے، پیارے

پھر تیرا نام لیا غم کو پکارا ہم نے

 پھر تیرا نام لیا غم کو پکارا ہم نے

ایک دن پھر اسی وحشت کا گزارا ہم نے

غیر کے ہاتھ نے اس مانگ میں سیندور بھرا

چاند تاروں سے جسے پہلے سنوارا ہم نے

زندگی نذر کی طوفاں کے تھپیڑوں کو تو کیا

چند موجوں کو دکھایا ہے کنارہ ہم نے

Sunday, 26 January 2025

جمہوری جوگی وہ تو صدیوں کے تماشبین ہیں

 جمہوری جوگی


وہ تو

صدیوں کے تماشبین ہیں

اور تم

وہ جوگی ہو

جو اپنی پٹاری میں ناگ لے کر گھومتا ہے

رشتوں کی گہرائی لکھ

 رشتوں کی گہرائی لِکھ

ہر کاغذ پہ کھائی لکھ

اس پہ ہی الزام نہ دھر

خود کو بھی ہرجائی لکھ

منہ مت پھیر حقیقت سے

شعروں میں سچائی لکھ

اس کے کوچہ میں گیا میں سو پھر آیا نہ گیا

 اس کے کُوچہ میں گیا میں سو پھر آیا نہ گیا 

میں وہاں آپ کو ڈھونڈا تو میں پایا نہ گیا 

گُم ہوا دل مِرے پہلو سے کہ پایا نہ گیا 

شاید اس کُوچہ میں جا اس سے پھر آیا نہ گیا 

دم بخود ہو کے موا اس کی نزاکت کے سبب 

آہ و نالہ بھی مجھے اس کو سنایا نہ گیا 

بکھرا کے ہم غبار سا وہم و خیال پر

 بکھرا کے ہم غبار سا وہم و خیال پر

پتوں کی طرح ڈولتے پھرتے ہیں مال پر

اپنے ہی پاؤں بس میں نہیں اور یار لوگ

تنقید کر رہے ہیں ستاروں کی چال پر

یہ مال آنچلوں کا سبک سار آبشار

صد موج رنگ و نور ہے لمحوں کی فال پر

کچھ بچا لے ابھی آنسو مجھے رونے والے

 کچھ بچا لے ابھی آنسو مجھے رونے والے

سانحے اور بھی ہیں رونما ہونے والے

وقت کے گھاٹ اتر کر نہیں واپس لوٹے

داغ ملبوس مہ و مہر کے دھونے والے

دائم آباد رہے دار فنا کے باسی

فکر میں روح بقایاب سمونے والے

نطق خاموش پہ یوں صوت و صدا بول پڑے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نطقِ خاموش پہ یوں صوت و صدا بول پڑے

شعر مدحت کا کہوں اور کہا بول پڑے

جب کبھی آیتِ تطہیر لبوں پر آئے

دل میں تقدیس تو آنکھوں میں حیا بول پڑے

عائشہؓ ماں کے قصیدے کا ارادہ باندھوں

غیب سے میرے لیے ماں کی دعا بول پڑے

Saturday, 25 January 2025

لوگ اٹھے ہیں تری بزم سے کیا کیا ہو کر

 لوگ اٹھے ہیں تری بزم سے کیا کیا ہو کر

اور اک ہم ہیں کہ نکلے بھی تو رسوا ہو کر

تیر مژگاں کا ہے یہ گھاؤ بھرے تو کیسے

اب تو ناسور بنا زخم یہ گہرا ہو کر

شوق دیدار طلب حد ادب سے جو بڑھا

حسن نے تاب نظر چھین لی جلوہ ہو کر

وقت کی تیز دھار لہراتی بل کھاتی آگے جا رہی ہے

 من


وقت کی

تیز دھار

لہراتی بل کھاتی

آگے جا رہی ہے

اور من

اب تک کنویں پر کھڑا

چہرے سے مرا درد کوئی بھانپ رہا ہے

 چہرے سے مرا درد کوئی بھانپ رہا ہے

کھل جائے کہیں راز نہ دل کانپ رہا ہے

احساس جدائی کا یوں ڈستا رہا شب بھر

جیسے مرے سینے میں کوئی سانپ رہا ہے

جب قتل کی سازش میں ملوث وہ نہیں تھا

پھر آنکھ ملاتے ہوئے کیوں کانپ رہا ہے

موت کے دم سے زندگی ہے عزیز

 موت کے دم سے زندگی ہے عزیز

غم کی آغوش میں خوشی ہے عزیز

آپ کو برتری مبارک ہو

مجھ کو احساسِ کمتری ہے عزیز

یہ بھی گویا ہے اک تعلقِ خاص

آپ کی بے تعلقی ہے عزیز

یہ سانحہ تھا ملاقات اور باقی ہے

 یہ سانحہ تھا ملاقات اور باقی ہے

ٹھہر بھی جاؤ کہ کچھ رات اور باقی ہے

فسانۂ شب ہستی تو کہہ چکے لیکن

یہ رنج ہے کہ کوئی بات اور باقی ہے

اسی امید میں لو دے رہی ہے شمع حیات

سلگ بھی جائے تو برسات اور باقی ہے

نگہ کو پاک و منور کرے ہے ذکر رسول

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نگہ کو پاک و منور کرے ہے ذکر رسولﷺ

حریمِ جاں کو معطر کرے ہے ذکر رسول

نبیﷺ کی شان میں لکھا، سو معتبر لکھا

ہر ایک لفط کو جوہر کرے ہے ذکر رسول

وفورِ درد و الم کا علاج ایک درودﷺ

سکونِ قلب میسر کرے ہے ذکر رسول

حادثہ ایسا بھی زیر آسماں ہونا ہی تھا

 حادثہ ایسا بھی زیر آسماں ہونا ہی تھا

برگ گل کو خاک شعلے کو دھواں ہونا ہی تھا

تلخ جتنی ہو حقیقت کو عیاں ہونا ہی تھا

زندگی کو سات پردوں میں نہاں ہونا ہی تھا

جو نہ سننا تھا وہ افسانہ بیاں ہونا ہی تھا

یعنی اپنی کوششوں کو رائیگاں ہونا ہی تھا

Friday, 24 January 2025

اس بار مجھے مر لینے دو

 المیہ


اس بار مجھے مر لینے دو

اگر دوبارہ لوٹا تو

ربِّ کائنات سے

تھوڑا حُسن، دولت 

اور کسی اچھی جگہ 

پیدا ہونے کی دستاویز

دل کو پژمردہ و بیمار نہیں چاہتے ہم

 دل کو پژمُردہ و بیمار نہیں چاہتے ہم

مختصر کہتے ہیں، بسیار نہیں چاہتے ہم

کتنے دروازے کھُلیں مسکنِ جاں تک آتے

اور اس کو بھی ہوادار نہیں چاہتے ہم

مُوند لیں کس طرح آنکھوں کو، سمندر میں ہیں

اور جانا ابھی اُس پار نہیں چاہتے ہم

جو بھی رند خراب ہوتے ہیں

 جو بھی رند خراب ہوتے ہیں

آدمی لا جواب ہوتے ہیں

کھو کے ہم کو وہ آج کہتے ہیں

لوگ ایسے نایاب ہوتے ہیں

نفرتوں کو سنبھال کے رکھنا

زندگی کے عذاب ہوتے ہیں

متاع ہوش لٹ جانے کے دن ہیں

 متاع ہوش لٹ جانے کے دن ہیں

دل ناداں کو سمجھانے کے دن ہیں

میں ہر موسم میں ان سے پوچھتا ہوں

کدھر جاؤں کدھر جانے کے دن ہیں

نیا پن سرد ہوتا رہا ہے

پرانی آگ سلگانے کے دن ہیں

یہی نہیں کہ تو آیا فقط عرب کے لیے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یہی نہیں کہ تُوؐ آیا فقط عرب کے لیے

جہاں میں ذاتِ گرامی ہے تیری سب کے لیے

نگاہِ خالقِ ہستی میں سرخرو ہے وہی

وہ جس کے دل میں جگہ ہے تِرے ادب کے لیے

تیری ہی ذات ہے لیل و نہار کی تابش

تُو دن کے واسطے سورج ہے، چند شب کے لیے

گزر جائیں گے یہ دن بے بسی کے

 گزر جائیں گے یہ دن بے بسی کے

زمانے لوٹ آئیں گے خوشی کے

اٹھو اور بندگی کر لو خدا کی

گزر جائیں نہ لمحے بندگی کے

خدا کی ذات پر رکھیں بھروسہ

بھرے گا وہ خزانے ہر کسی کے

Thursday, 23 January 2025

کیا پوچھ رہے ہو دل بیمار کی باتیں

 کیا پوچھ رہے ہو دل بیمار کی باتیں

کمبخت سمجھتا ہی نہیں پیار کی باتیں

صیاد نے سن لی تو بڑھا دے گا ستم اور

چھیڑو نہ قفس میں گل و گلزار کی باتیں

آنکھوں سے رواں ہو گیا اشکوں کا سمندر

یاد آئیں جو بچھڑے ہوئے غمخوار کی باتیں

بروز حشر مرے ساتھ دل لگی ہی تو ہے

 بروز حشر مِرے ساتھ دل لگی ہی تو ہے

کہ جیسے بات کوئی آپ سے چھپی ہی تو ہے

نہ چھیڑو بادہ کشو! میکدے میں واعظ کو

بہک کے آ گیا بے چارہ آدمی ہی تو ہے

قصور ہو گیا قدموں پہ لوٹ جانے کا

برا نہ مانیے سرکار بے خودی ہی تو ہے

خیال آتشیں خوابیدہ صورتیں دی ہیں

 خیال آتشیں خوابیدہ صورتیں دی ہیں

سخائے ہجر نے اب بھی نمائشیں دی ہیں

یہ اب جو خواب زمانوں نے دستکیں دی ہیں

پس مراد حقائق کی منزلیں دی ہیں

مِرے لباس کے پیوند مفلسی پہ نہ جا

مِرے جنوں نے محبت کو خلعتیں دی ہیں

دل کیوں نہ چاک کر دوں چاکِ جگر کے بدلے

 دل کیوں نہ چاک کر دوں چاکِ جگر کے بدلے

وہ پھول پھینکتے ہیں تیرِ نظر کے بدلے

اللہ! آج کیا ہے جو آنسوؤں کے قطرے

لائے ہیں لختِ دل کو لختِ جگر کے بدلے

کم ظرفئ نظر کا دیکھا فریب دیکھا

آئینہ پوجتا ہوں، آئینہ گر کے بدلے

Wednesday, 22 January 2025

آگہی نے مجھے دکھ کے دائرے میں کھڑا کر دیا

 تعارف


آگہی نے

مجھے دکھ کے دائرے میں

کھڑا کر دیا ہے

میں تو انجان ہی بھلی تھی

کیوں کسی نے آ کر

مجھ سے میرا تعارف کروا دیا


شیریں احمد

سروں پہ دھوپ کا اک سائبان رہنے دے

 سروں پہ دھوپ کا اک سائبان رہنے دے

زمیں رہے نہ رہے آسمان رہنے دے

میں آگہی کی فصیلوں کو چوم آیا ہوں

مِرے خدا تو مجھے بے زبان رہنے دے

امیرِ شہر کا ایوان کانپ اٹھے گا

غریبِ شہر ہوں میرا بیان رہنے دے

کہتا ہوں میں کہ غیر نے ہرگز کہا نہیں

 کہتا ہوں میں کہ غیر نے ہرگز کہا نہیں

تجھ کو نہ ہو قبول جو میری دعا نہیں

ان پانیوں کسی کو ڈبوئے نہ شرم شوق

میں آب آب اس کی طرف دیکھتا نہیں

سو رخ سے چومتا ہے تِرا پیرہن خیال

سب میں ہوں میری جان یہ موج ہوا نہیں

آغاز جفا یاد نہ انجام وفا یاد

 آغازِ جفا یاد نہ انجامِ وفا یاد

جب سامنے تم آئے تو کچھ بھی نہ رہا یاد

اب یادِ نشیمن ہے نہ بجلی کی جفا یاد

نکلے تھے کچھ ایسے کہ چمن تک نہ رہا یاد

جس نے مِری سوئی ہوئی دنیا کو جگایا

آ جاتی ہے اب بھی وہ محبت کی صدا یاد

چاہت کے پرندے دل ویراں میں آئے

 چاہت کے پرندے دل ویراں میں آئے

صیاد کسی صید کے ارماں میں آئے

وہ چاند ہے سچ مچ کا تو پھر اس سے کہو نا

اترے میرے گھر میں کبھی دالان میں آئے

سورج ہے تو کچھ اپنی تمازت کی رکھے لاج

پگھلائے مجھے برف کی دُکاں میں آئے

Tuesday, 21 January 2025

مرے سرور دو عالم اے شہنشہ مدینہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مرے سرور دو عالمﷺ اے شہنشہ مدینہ

تِرےﷺ در کا سنگریزہ مجھے بر تر از نگینہ

اے عرب کے ماہِ تاباں مِرے کالی کملی والے

تِرے آستاں سے بڑھ کر نہیں مجھ کو طُورِ سینا

تھے گدا جو تیرے در کے ہوئے آشنائے منزل

کہ جہاں کی سروری کا انہیں آ گیا قرینہ

کسی کی سرد مہری کا سمندر پار کرنا ہے

 کسی کی سرد مہری کا سمندر پار کرنا ہے

کٹھن ہے راستہ لیکن اسے ہموار کرنا ہے

خطا اک ایک ان کی درگزر کرتے رہیں گے ہم

ہر اک قیمت پہ ہم نے ان کو زیر بار کرنا ہے

ہم اپنے جی پہ جتنا ہو سکے گا جبر کر لیں گے

کسی کی زندگی کو کس لیے دشوار کرنا ہے

سوچتا ہوں کدھر گئے ہم لوگ

 سوچتا ہوں کدھر گئے ہم لوگ

جی رہے ہیں کہ مر گئے ہم لوگ

رات بھر ایک ایک جمع ہوئے

پو پھٹے ہی بکھر گئے ہم لوگ

اپنا گھر ڈھونڈنے کو کیا نکلے

جانے کس کس کے گھر گئے ہم لوگ

بیگانہ بنا دیتا ہے انداز بیاں اور

 بے گانہ بنا دیتا ہے اندازِ بیاں اور

ہو سامنا ان کا تو بہکتی ہے زباں اور

تیز آگ ہوئی جاتی ہے اے سوزِ نہاں اور

آنسو جو ٹپکتے ہیں تو اُٹھتا ہے دُھواں اور

اے رُوح! نہ ہو جائے کہیں جسم گِراں اور

گھبرائے مسافر تو بدلتا ہے مکاں اور

تم وفادار نہیں راہنما ہو کر بھی

 تم وفادار نہیں راہ نما ہو کر بھی

ہم پہ الزام ہے پابندِ وفا ہو کر بھی

ان کے ہنستے ہوئے چہرے کا عجب عالم ہے

وہ خفا بھی نہیں لگتے ہیں، خفا ہو کر بھی

کھا گئے جب سے اجالوں کو اندھیرے یارو

ہم اجالوں کو ترستے ہیں، دِیا ہو کر بھی

جنوں نے خلعت شب گرد کو قبول کیا

 جنوں نے خلعت شب گرد کو قبول کیا

شعر و جام نے تب جام میں حلول کیا

تمام شب کا فسونِ نظارگی بھی تو تھا

تبھی تو مہ نے میری آنکھ میں نزول کیا

کریہہ تر تھے نظارے فراز کے اس پار

بلندیوں کے سفر نے بڑا ملول کیا

ممکن ہے پھر تلافی مافات ہو نہ ہو

 ممکن ہے پھر تلافئ مافات ہو نہ ہو

آ جا کہ اس کے بعد کوئی بات ہو نہ ہو

شاید کہ زیست سانس بھی لینے نہ دے ہمیں

شاید کہ اس کے بعد ملاقات ہو نہ ہو

اب تک تو آنسوؤں کی جھڑی ہے لگی ہوئی

 پھر کون جانتا ہے کہ برسات ہو نہ ہو

ہے طوفانِ بلا میں کشئ دل یا رسول اللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے طوفانِ بلا میں کشئ دل یا رسول اللہﷺ

نہیں معلوم کس جانب ہے ساحل یا رسول اللہ

مدد کیجیے کہ ہے درپیش مشکل یا رسول اللہ

بڑی الجھن میں ہے الجھا ہوا دل یا رسول اللہ

ہر اک دربار میں ہر در پہ جا کر جبہ سائی کی

کوئی سنتا نہیں آوازِ سائل یا رسول اللہﷺ

Monday, 20 January 2025

عجب تھی چاہت عجب سی الفت

 عجب تھی چاہت عجب سی الفت

نور سی رنگت بلا کی شفقت

دھلا دھلایا سا پاک چہرہ

بے داغ سا وہ نمناک چہرہ

غم اس کے چہرے پر کچھ نہیں تھا

دوست بھی وہ میرا نہیں تھا

کون کس کو یہاں دغا دے گا

 کون کس کو یہاں دغا دے گا

وقت سب کچھ ہمیں بتا دے گا

باپ بیٹا جدا ہوئے جس دن

گھر تباہی کا پھر پتا دے گا

یاد اپنوں کی آئے گی اس پل

جب کوئی بے سبب قضا دے گا

خاموش دھڑکنوں کی صدا کی کسے خبر

 خاموش دھڑکنوں کی صدا کی کسے خبر

وعدے بہت کیے تھے وفا کی کسے خبر

خواہش گناہ ہے تو گنہ گار میں بھی ہوں

ہیں جرم بے حساب سزا کی کسے خبر

کہتے ہیں آدمی میں خدائی کا عکس ہے

بندے ہیں بے نیاز خدا کی کسے خبر

میرے وطن کے غریب لوگو

 میرے وطن کے غریب لوگو

کبھی تو پوچھو یہ رہبروں سے

اگر تمہارے تمام نعرے

تمام وعدے تمام دعوے

درست ہیں تو

وطن میں برپا یہ ایک دوجے سے

اقرار کی طرف ہو کہ انکار کی طرف

 اقرار کی طرف ہو کہ انکار کی طرف

سمتِ موجود ہے مگر اظہار کی طرف

اک لفظ کا سفر تھا بیاباں کی رات میں

خاموشیوں کے گُونجتے اسرار کی طرف

میٹھے سُروں کی جیبھ نے کاٹا تھا جب مجھے

اس دن سے میں ہوں سانپ کی پھنکار کی طرف

پھر میری داستان اذیت دراز ہے

 پھر میری داستانِ اذیت دراز ہے

پھر میرے آگے درد کی راہِ فراز ہے

کب کوئی نخل، کب کوئی سایہ مِرے لیے

صحرا کی تیز دھوپ ہی زلفِ دراز ہے

زخموں کی تاب بھی نہ رہی اب تو جان میں

اور عیشِ جاں کا سلسلہ اب بھی دراز ہے

آفتاب مبیں محمد ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آفتابِ مبیں محمدﷺ ہیں

ماہتابِ حسیں محمدﷺ ہیں

وہ کسی اور کے نہیں طالب

دل میں جن کے مکیں محمدﷺ ہیں

اسوہ جن کا نجات کا باعث

وہ کوئی اور نہیں محمدﷺ ہیں

Sunday, 19 January 2025

طوفان میں نکل پڑے شوریدہ سر سبھی

 طوفان میں نکل پڑے شوریدہ سر سبھی

کار جنوں میں پھرتے ہیں بن کے شرر سبھی

اک صبح مرے شہر کا منظر عجیب تھا

پتھر کے سب مکان تھے، مٹی کے گھر سبھی

اب کون کسے حرفِ تسلی ادھار دے

تیری گلی میں بیٹھے ہیں تشنہ جگر سبھی

سفر اندر سفر کرتے اگر تم

 سفر اندر سفر کرتے اگر تم

کہانی مختصر کرتے اگر تم

ہمیں منظور تھے سارے تماشے

کسی عنوان پر کرتے اگر تم

سیاست مسئلہ کوئی نہیں تھا

کسی کے نام پر کرتے اگر تم

نئے ثبوت پرانی دلیل پر رکھ دو

 نئے ثبوت پرانی دلیل پر رکھ دو

بُجھے چراغ بھی ٹُوٹی فصیل پر رکھ دو

تم اپنی اپنی خبر گیریاں کرو لوگو

وحی کا بوجھ پرِ جبرئیل پر رکھ دو

وطن کی یاد، جُدائی، صعوبتِ منزل

تمام بوجھ کو ابنِ السبیل پر رکھ دو

جو اپنے آپ کو سب کچھ سمجھ لے

 جو اپنے آپ کو سب کچھ سمجھ لے

نہ جانے آپ کو کب کچھ سمجھ لے

مکرر اس لیے سمجھا رہا ہوں

بہت ممکن ہے وہ اب کچھ سمجھ لے

نصیحت کا تجھے تب حق ملے گا

 تو اپنے آپ کو جب کچھ سمجھ لے

کمان سونپ کے دشمن کو اپنے لشکر کی

 کمان سونپ کے دشمن کو اپنے لشکر کی

کہا کہ فتح و ظفر بات ہے مقدر کی

بلاوا لائی ہوائے بہشت پھر اک بار

طیور جانچ کرو اپنے اپنے شہ پر کی

چلو رکھ آئیں وہاں ہم بھی اپنے سر کا گلاب

سنا ہے بہتوں نے اس کی گلی معطر کی

دل میں پیغام محبت سا اتارا جاؤں

 دل میں پیغام محبت سا اتارا جاؤں

اس سے پہلے کہ کسی بھیڑ میں مارا جاؤں

وصل کی چاہ میں یہ ہجر کمایا میں نے

ہجر کو خرچ کروں زیست سے ہارا جاؤں

روٹھی تقدیر ہوں تو مجھ کو منایا جائے

اور گر بگڑا مقدر ہوں سنوارا جاؤں

تم ایک لمبی کہانی ہو

 نظم "بے نیازی کی رُت" سے اقتباس


تم ایک لمبی کہانی ہو

جو اکثر بوڑھے سفر سے لوٹنے کے بعد

سنایا کرتے ہیں 

اس کہانی کے آخری پنے پہ پہنچنے سے پہلے

جو کردار مر جاتا ہے

میں وہی کردار ہوں

افسانۂ جنون محبت سنائے کون

 افسانۂ جنون محبت سُنائے کون؟

آنسو بہائے کون کسی کو رُلائے کون

مانگیں پناہ جس کی نگاہوں سے بجلیاں

اس کی نظر سے اپنی نظر کو ملائے کون

ہے چاک چاک پیرہنِ گُل بہار میں

کانٹوں سے دامن اپنا چمن میں بچائے کون

بستیوں پر جھوٹ کی کالی گھٹا منڈلا گئی

 بستیوں پر جھوٹ کی کالی گھٹا منڈلا گئی

سچ ہوا رزقِ ہوا، جذبوں کی رُت مُرجھا گئی

شہر میں کوئی نہیں اب سچّے لفظوں کا امیں

مصلحت کی بیل سب سرسبزیوں پر چھا گئی

جُرم اتنا تھا کہ نخلِ نو میں تھا عزمِ نمو

بے طلب رُت کی تمازت قہر سا برسا گئی

ملنا وہ سرسری تھا سر رہگزار تھا

 ملنا وہ سرسری تھا، سر رہگزار تھا

اس اولیں نظر کا ہدف، دل کے پار تھا

اس کی گلی میں جا کے چلا آیا بن ملے

جانے یہ کیا جنوں مِرے سر پر سوار تھا

مجنوں کو دیکھ کر سگِ لیلیٰ کا بھونکنا

یہ سلسلہ بھی باعث تشہیر یار تھا

وہ آئینہ ہے کبھی جھوٹ بولتا ہی نہیں

 وہ آئینہ ہے کبھی جھوٹ بولتا ہی نہیں

تعلقات ترازو میں تولتا ہی نہیں

نہ خوش مزاجی ہے اس میں نہ تلخیاں لیکن

جو راز دل میں ہے مخفی وہ کھولتا ہی نہیں

تمام لوگوں کے منہ میں زباں ہے، ہے کہ نہیں

مگر یہاں کوئی حق بات بولتا ہی نہیں

Saturday, 18 January 2025

ہوئی ہے اس کو ہر اک شے عطا مدینے سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہوئی ہے اس کو ہر اک شے عطا مدینے سے

رہا ہے جس کو کوئی واسطا مدینے سے

تمام دشت و بیاباں کو کر گئی سیراب

اٹھی ہے جھوم کے جب بھی گھٹا مدینے سے

پہنچ کے کوچۂ طیبہ میں شادکام ہوئی

کہ خالی ہاتھ نہ لوٹی دعا مدینے سے

چلو کہ زخم کریدیں خیال کیسا ہے

 چلو کہ زخم کریدیں، خیال کیسا ہے؟

پھر اپنے آپ سے پوچھیں کہ حال کیسا ہے

ستائیں اتنا کہ اک دن پلٹ کے وار کریں

پھر اس کے بعد سزا دیں یہ جال کیسا ہے

تمہارے طرزِ عدل کا کوئی جواب نہیں

مگر جو پیدا ہوا ہے سوال کیسا ہے؟

جب کسی یاد کے مندر میں گجر بول پڑا

 جب کسی یاد کے مندر میں گجر بول پڑا

اک مؤذن بھی سر‌ وقت سحر بول پڑا

دیکھ کر میرے خد و خال کو اک آئینہ

کتنا خاموش طبیعت تھا مگر بول پڑا

روز چپ چاپ وہ رستے سے گزر جاتا ہے

اور میں سوچتا رہتا ہوں اگر بول پڑا

خون کے دریا میں دہشت کے بھنور ڈالے گئے

 خون کے دریا میں دہشت کے بھنور ڈالے گئے

دل میں انسانوں کے نفرت کے شرر ڈالے گئے

عیش کے لمحات ہیں اہلِ سیاست کے لیے

سختیوں میں عمر بھر اہلِ ہنر ڈالے گئے

مسکرانے کا عمل بھی یاد ہم کو اب نہیں

درد و غم کے بوجھ ہم پر اس قدر ڈالے گئے

کبھی تنہائی منزل سے جو گھبراتا ہوں

 کبھی تنہائیٔ منزل سے جو گھبراتا ہوں

ان کی آواز یہ آتی ہے کہ میں آتا ہوں

بے خودی کی یہی تکمیل ہے شاید اے دوست

تو جو آتا ہے تو میں ہوش میں آ جاتا ہوں

یہ ترا در بھی ہے کعبہ بھی ہے بت خانہ بھی

سجدے کرتا ہوا میں سب کو یہیں پاتا ہوں

شکستہ ناؤ ہے دھارے ہیں کیا کیا جائے

 شکستہ ناؤ ہے دھارے ہیں کیا کیا جائے

کہ دور ہم سے کنارے ہیں کیا کیا جائے

کہیں بھی جائیے، اہلِ نظر نہیں ملتے

ہمارے پاس نظارے ہیں کیا کیا جائے

یہی ہیں وہ کہ جنہیں آستیں میں پالا تھا

یہ ہی تو لوگ ہمارے ہیں کیا کیا جائے

ایقان ہے رہبر پہ نہ ایماں ہے خضر میں

 ایقان ہے رہبر پہ نہ ایماں ہے خضر میں

ایسا بھی مقام آیا تِری رہ گُزر میں

مجنوں کی طرح طِفل لیے سنگ ہیں پیچھے

رُسوا ہوئے ہم ایسے زمانے کی نظر میں

بیمارِ محبت کی دوا کیا کریں تجویز

تریاق بھی بن جائے زہر اپنے اثر میں

Friday, 17 January 2025

سزائیں مل چکیں عہد وفا کے بھول جانے کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سزائیں مل چکیں عہد وفا کے بھول جانے کی

عطا کر اب ہمیں توفیق یا رب در پہ آنے کی

ہوا ایسی چلے پھر سے عمر کا دور آ جائے

رسول اللہﷺ کا صدقہ پلٹ دے رُت زمانے کی

علیؑ کی قوت بازو عطا کر دے ہر مسلماں کو

مٹا دے اس کو جو کوشش کرے اس کو مٹانے کی

زندگی درد بنی درد کا افسانہ بنا

 زندگی درد بنی درد کا افسانہ بنا

یوں ہی دنیا میں ہر اک فرد کا افسانہ بنا

سرخ چہروں سے سجائی گئی جو محفل ناز

اسی محفل میں رخِ زرد کا افسانہ بنا

مٹ گئیں ذہن سے جب کوہکنی کی باتیں

عشق کے ولولۂ سرد کا افسانہ بنا

کس طرح کس مکاں پہ گزرے گی

 کس طرح، کس مکاں پہ گزرے گی

شامِ غم، سب جہاں پہ گزرے گی

جاؤ، ان آندھیوں سے تم پوچھو

کیا مِرے آشیاں پہ گزرے گی

مجھ کو گھر سے نکالنے والو

کیا مِرے جسم و جاں پہ گزرے گی

مدعا دل کا کبھی لب آشنا ہوتا نہیں

 مدعا دل کا کبھی لب آشنا ہوتا نہیں

عشق کا مفہوم لفظوں میں ادا ہوتا نہیں

حُسن والوں کا کرم دل پر روا ہوتا نہیں

یہ خبر ہوتی تو ان پر مُبتلا ہوتا نہیں

موت سے بد تر ہے تیرے آسرے پر زندگی

کاش کوئی زندگی کا آسرا ہوتا نہیں

غم میں ڈوبی صبح پھیکی شام دیکھ

 غم میں ڈوبی صبح پھیکی شام دیکھ

التفات گردش ایام دیکھ

ظرف خودداری شرافت خامشی

ان کتابوں میں ہمارا نام دیکھ

میکدے میں ہے فضائے اشک غم

لے رہا ہے سسکیاں ہر جام دیکھ

دل مضمحل ہے تیری نوازش کے باوجود

 دل مضمحل ہے تیری نوازش کے باوجود

یہ سرزمیں اداس ہے بارش کے باوجود

خیرہ نہ کر سکے نگہ امتیاز کو

جھوٹے نگیں نمود و نمائش کے باوجود

ایک پھول بھی چمن میں نہ دل کھول کر ہنسا

شبنم کے آنسوؤں کی گزارش کے باوجود

Thursday, 16 January 2025

لفظ و معنی میں سماوات سے خوشبو آئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لفظ و معنی میں سماوات سے خوشبو آئی

یعنی قرآن کی آیات سے خوشبو آئی

بیعت حق سے کھلے پھول مہکنے والے

دستِ اطہر کی عنایات سے خوشبو آئی

حرف نے سیکھ لیا لب سے معطر ہونا

آپؐ کی طرز مناجات سے خوشبو آئی

سارے جہاں کو ان کا خریدار دیکھ کر

 سارے جہاں کو ان کا خریدار دیکھ کر

ڈر لگ رہا ہے مصر کا بازار دیکھ کر

میں اڑ رہی ہوں چاند ستاروں کے باغ میں

ہونٹوں پہ تیرے پیار کا اظہار دیکھ کر

آنکھوں میں آج اس کے سمندر ہے موجزن

پتھر پگھل رہا ہے میرا پیار دیکھ کر

ہم نے اس شہر میں آنا ہے چلے جانا ہے

 ہم نے اس شہر میں آنا ہے چلے جانا ہے

آپ کے دل کو چرانا ہے چلے جانا ہے

ہم بھی بیٹھے ہیں تِری راہ میں جانے والے

آپ کو اتنا بتانا ہے چلے جانا ہے

آنے والے تجھے معلوم نہیں ہے شاید

ایک وعدہ ہے نبھانا ہے چلے جانا ہے

برہنہ لفظ ہیں عریاں قلم ہونے لگا ہے

 برہنہ لفظ ہیں عریاں قلم ہونے لگا ہے

نمایاں شعر میں پہلوئے ذم ہونے لگا ہے

کوئی ڈالر کا شیدائی، تو کوئی پونڈ کا ہے

ادب معیارِ دینار و درہم ہونے لگا ہے

پڑھے لکھے بھی کرتے ہیں بینائی کا شکوہ

کُتب بینی کا جب سے شوق کم ہونے لگا ہے

گھپ اندھیرے میں بھی اک جادہ نظر آتا ہے

 گھپ اندھیرے میں بھی اک جادہ نظر آتا ہے

بند آنکھوں سے مجھے زیادہ نظر آتا ہے

رقص کرتا ہے میرے ساتھ زمانہ میرا

شربتی آنکھ میں جب بادہ نظر آتا ہے

تیری سُلجھی ہوئی گُفتار جگر کھینچتی ہے

تُو بظاہر تو بہت سادہ نظر آتا ہے

حال پوشیدہ کھلا سامان عبرت دیکھ کر

 حال پوشیدہ کھلا سامان عبرت دیکھ کر

پڑھ لیا قسمت کا لکھا لوح تربت دیکھ کر

اس قدر بے خود ہوا آثار وحشت دیکھ کر

آئینہ سے نام پوچھا اپنی صورت دیکھ کر

جام کوثر دست ساقی میں نظر آیا مجھے

اٹھ گیا آنکھوں کا پردہ ابر رحمت دیکھ کر

Wednesday, 15 January 2025

وہ جن کے گھر میں دیا تک نہ تھا جلانے کو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ جن کے گھر میں دِیا تک نہ تھا جلانے کو

انہیں سے روشنی ملتی ہے ہر زمانے کو

دلِ حزِیں تو بہت چاہتا ہے ہے آنے کو

حضورؐ کچھ بھی نہیں پاس منہ دِکھانے کو

نبیؐ کے ذکر کی تسبیح چھوڑنے والے

بروزِ حشر ترستے ہیں دانے دانے کو

شباب آیا تو آیا اک بلائے ناگہانی ہو کر

 شباب آیا تو آیا اک بلائے ناگہانی ہو کر

مِری ہستی فقط اب رہ گئی ہے داستاں ہو کر

چھُپاتا میں کہاں تک راز آخر کھُل گیا دل کا

نظر نے کہہ دیا سب کچھ خموشی کی زباں ہو کر

زمیں کانپی،۔ فلک چکرا گیا،۔ تقدیر گھبرائی

مِری جانب جو تُو نے آج دیکھا مہرباں ہو کر

مرا احوال چشم یار سوں پوچھ

مِرا احوال چشمِ یار سُوں پوچھ

حقیقت درد کی بیمار سوں پوچھ

مِرے حال پریشاں کی حکایت

صنم کے زُلف کے ہر تار سوں پوچھ

دلِ پُر پیچ کا میرے ہر ایک پیچ

سجن کے چیرۂ بلدار سوں پوچھ

تم سے ملنا بھی نہیں تم سے بچھڑنا بھی نہیں

 تم سے ملنا بھی نہیں تم سے بچھڑنا بھی نہیں

وقت کے جیسے مگر ہم کو بدلنا بھی نہیں

عشق نے پھر ہمیں اک بار ہے بخشا صحرا

دریا ملنا بھی نہیں، ابر برسنا بھی نہیں

بڑی مشکل سے چھپاتے ہیں زمانے سے تمہیں

زخم رسنا بھی ہے اور آنکھ کو گلنا بھی نہیں

فروخت کرتے تھے ایمان وہی ہیں ہم بھی جو

 فروخت کرتے تھے ایمان، وہی ہیں ہم بھی جو

نقاب چہروں پہ رکھے، گماں میں گم بھی جو

کبھی تھے تیشۂ فرہاد، بے خطر جن کے

وہی ہیں خواب کی تعبیر سے بہم بھی جو

زمانے سجدہ گزار، علم و ہنر کی تاب

وہی ہیں مصلحتوں میں رواں قدم بھی جو

نہ میں سمجھا کسی کو نہ کوئی مجھ کو سمجھ پایا

 یہ سب کیا تماشا ہے؟


نہ میں سمجھا کسی کو

نہ کوئی مجھ کو سمجھ پایا

حیات اور موت کے مابین

نہ رشتہ سمجھ آیا

بہت بھٹکے ہیں ہیں بچپن سے

سوال، آوارگی اور میں

Tuesday, 14 January 2025

میرے آقا مرے غمخوار ذرا ایک نظر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میرے آقاؐ مِرے غمخوار ذرا ایک نظر

ہوں مصیبت میں گرفتار ذرا ایک نظر

حال پہ میرے بھی فرمائیں کرم بہرِ خدا

آپﷺ ہیں مالک و مختار ذرا ایک نظر

ٹھوکریں کھاتی ہوئی آپؐ کے در تک آئی

ایک مجبور گُنہ گار ذرا ایک نظر

ذکر رسول پاک سے راحت ملی مجھے

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ذکر رسول پاکﷺ سے راحت ملی مجھے

کیسی سکونِ قلب کی دولت ملی مجھے

جانا ہے جن کو جائیں وہ جنت میں خلد میں

قُربِ رسول پاکﷺ میں جنت ملی مجھے

دیوانگئ حُبِ نبیﷺ کا ہے معجزہ

ہر دو جہاں میں اتنی جو عزت ملی مجھے

میں زندہ رہنے کا پھر اہتمام کیا کرتا

 میں زندہ رہنے کا پھر اہتمام کیا کرتا

ہے دو دن کا سفر تو قیام کیا کرتا

مِرے مزاج سے اس کا مزاج ملتا نہیں

پھر اس کے نام کے ہمراہ نام کیا کرتا

تمام دن تو بڑی بے کلی میں بیت گیا

پھر ان کی زلف کے سائے میں شام کیا کرتا

مجھے اب تنہایت سے خوف آتا ہے

 خوف


مجھے اپنے جیسے کچھ لوگ

سوچنے والے، کچھ جیتے جاگتے لوگ

سمجھنے والے، تمنا و آرزو کرنے والے

اور خوشیاں ڈھونڈنے والے

میسر ہیں

بہت خوش نصیب ہو کہ

آج ان پر راز دل افشا کریں

 آج ان پر رازِ دل افشا کریں

حُسن کو مغرور و خود آرا کریں

چند دن ان کو نہ اب دیکھا کریں

یعنی کچھ ان کو بھی تڑپایا کریں

اس طرح ہو یوں کریں ایسا کریں

ان سے ملنے کا کوئی چارا کریں

غم انساں کی سجائی ہوئی دنیا ہوں میں

 غم انساں کی سجائی ہوئی دنیا ہوں میں

انجمن میرے تصور میں ہے تنہا ہوں میں

تپش و درد کے اسرار سے واقف ہوں مگر

مجھ کو یہ زعم نہیں ہے کہ مسیحا ہوں میں

جانے کیا شے مرے سینے میں بھری ہے ایسی

شمع سوزاں کی طرح جلتا پگھلتا ہوں میں

Monday, 13 January 2025

رنگ بدلے ہیں کیسے دنیا نے

 رنگ بدلے ہیں کیسے دنیا نے

آج اپنے ہوئے ہیں بے گانے

دوست کہنے میں کیا برائی تھی

آپ کیوں، کس لیے، بُرا مانے

نا خدا میں خدا بھی شامل ہے

بات سمجھی نہیں یہ دنیا نے

لے گئی دور مجھے گھر سے جدائی تیری

 لے گئی دور مجھے گھر سے جُدائی تیری

پھر بھی اُتری نہ مِرے سر سے جدائی تیری

میں جہاں ڈُوب گیا، ڈُوب گیا اُبھرا نہیں

یعنی گہری ہے سمندر سے جدائی تیری

جانے والے میں تُجھے یاد کیے جاتا ہوں

چُنتا رہتا ہوں میں بستر سے جدائی تیری

قیس نے کر دیا ہے خالی دشت

 قیس نے کر دیا ہے خالی دشت

ہو گیا ہے مِرا سوالی دشت

آپ نے سیر گاہ سمجھا ہے

دشت ہے یہ جناب عالی دشت

قیس کو سوچتا رہا برسوں

ذہن میں ہیں کئی خیالی دشت

حیراں ہیں لوگ آپ کی اونچی اڑان پ

 حیراں ہیں لوگ آپ کی اُونچی اُڑان پر

اک پاؤں ہے زمین پہ،۔ اک آسمان پر

مجبوریوں سے اس کی اُٹھاتے ہو فائدہ

تہمت لگا رہے ہو کسی بے زبان پر

غیروں کی محفلوں کو بنایا ہے گُلستاں

تم بھُول کر نہ آئے ہمارے مکان پر

کسی کے چھوڑ جانے سے یہاں کچھ کم نہیں ہوتا

 کسی کے چھوڑ جانے سے یہاں کچھ کم نہیں ہوتا

سبھی مصروف رہتے ہیں کسی کو غم نہیں ہوتا

جہاں بھر کے جریدوں میں معیشت کے ڈراموں میں

بقائے آدمیت پر کوئی کالم نہیں ہوتا

مجھے پھر سے محبت پر کیا تھا جس نے آمادہ

ملے ایسے اب وہ جیسے کوئی سنگم نہیں ہوتا

Sunday, 12 January 2025

بزم میں جب مرے سرکار نظر آتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بزم میں جب مِرے سرکارؐ نظر آتے ہیں

ہر طرف عرش کے انوار نظر آتے ہیں

جب تصور میں ابھرتا ہے مدینے کا جمال

آپؐ کے روضے کے مینار نظر آتے ہیں

میں نے دیکھا ہے عجب حال یہ دیوانوں کا

عشق میں آپﷺ کے سرشار نظر آتے ہیں

سوال رستہ بدلنے کا

 سوال رستہ بدلنے کا


چار قدم وہ

چلا پیار سے

ساتھ مرے

چلتے چلتے

اس نے اپنا

رستہ بدل لیا ہے

وہ اک تاجر ہے تاجر کیا کرے گا

 وہ اک تاجر ہے تاجر کیا کرے گا

کسی بھی چیز کا سودا کرے گا

وہ جس نے دل نہیں توڑا کسی کا

خدا اس کے لیے اچھا کرے گا

اسے تم آستیں کا سانپ سمجھو

یقیناً ایک دن دھوکا کرے گا

دل ہے کہ جستجو کے سرابوں میں قید ہے

 دل ہے کہ جستجو کے سرابوں میں قید ہے

ورنہ ہر ایک چہرہ نقابوں میں قید ہے

فرصت کہاں کہ ڈھونڈے غم دہر کا علاج

ہر شخص اپنے غم کے حسابوں میں قید ہے

کیا خاک ہوں نصیب یہاں سر بلندیاں

جوش عمل تو آج کتابوں میں قید ہے

نفرت ہے فضا میں تو محبت بھی بہت ہے

 نفرت ہے فضا میں تو محبت بھی بہت ہے

جینے کے لیے درد کی دولت بھی بہت ہے

ہے دست ستم گر کو اگر فرصت آزار

دکھیاروں میں دکھ سہنے کی ہمت بھی بہت ہے

کچھ شمع کہ ہے حسن جہاں سوز کا جادو

پروانوں میں کچھ شوقِ شہادت بھی بہت ہے

شب کی مسرتیں نہیں صبح کی دلکشی نہیں

شب کی مسرتیں نہیں صبح کی دلکشی نہیں

دور ہو تم تو زندگی وہم ہے زندگی نہیں

پھول کبھی کھلے تو کیا، غنچے کبھی ہنسے تو کیا

جس سے چمن چمن بنے اب وہ بہار ہی نہیں

ساقئ مے کدہ کے ساتھ رونقِ مے کدہ گئی

دردِ شراب اک طرف، ذکرِ شراب بھی نہیں

Saturday, 11 January 2025

ذکر احمد کی گویا کہ محفل ہے یہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ذکر احمدؐ کی گویا کہ محفل ہے یہ

کیا سعادت بھری دیکھ منزل ہے یہ

تذکرہ ہے یہاں سیرتِ پاکﷺ کا

زیست کا مدعا اور حاصل ہے یہ

ہر مسلمان ہے خاکِ پائے رسولﷺ

نا خدا بھی یہی اور ساحل ہے یہ

لطف پیمان بار بار کہاں

 لطف پیمان بار بار کہاں

لذت سوز انتظار کہاں

کیا ہوئیں بیقراریاں دل کی

وہ تمنائے وصل یار کہاں

وہ تقاضائے شوق دید کجا

روح کو اب وہ اضطرار کہاں

کبھی تو ہو گا مرے حق میں بھی زمانہ کوئی

 کبھی تو ہو گا مرے حق میں بھی زمانہ کوئی

مِرا خیال بھی رکھے گا غائبانہ کوئی

مجھے تُو پیار کی جُھوٹی کہانیاں نہ سنا

کہ اب نگاہ میں جچتا نہیں فسانہ کوئی

یہ دن تو ڈُوب گیا شام کے دُھندلکوں میں

وہ کل تلاش کرے گا نیا بہانہ کوئی

راہ کی گرد سے منزل کا پتہ لگ جائے

 راہ کی گرد سے منزل کا پتہ لگ جائے

جب تعاقب میں کوئی حرفِ دعا لگ جائے

جسم کی قید میں ہوتی ہے گھٹن سی اس کو

روح کو تھوڑی سے باہر کی ہوا لگ جائے

خون سے ہاتھ بھرے ہیں تو چھپانا کیسا

یہ بھی ممکن ہے کہ یہ رنگِ حنا لگ جائے

دل سی ویرانی میں سایہ کوئی مہمان تو ہے

 دل سی ویرانی میں سایہ کوئی مہمان تو ہے

اپنے خوابوں سے ملاقات کا امکان تو ہے

کچھ نہ کچھ نذر تو کرنا ہے ترے جلوے کو

اور دولت نہ سہی کوئی دل و جان تو ہے

کیا ملے گا ہمیں اب اس کی پشیمانی سے

بے وفائی پہ کوئی اپنی پشیمان تو ہے

نظریں گم صم دیوار و در بول رہے ہیں

 نظریں گم صم دیوار و در بول رہے ہیں

سناٹے ہر گھر کے اندر بول رہے ہیں

آوازوں کا شور سنائی کیسے دے

خاموشی کے کتنے پیکر بول رہے ہیں

شاید پھر یادوں کا موسم آنا ہے

زخم پرانے دل کے اندر بول رہے ہیں

حاصل کو تشنگی کا مقدر لکھوں گا میں

 حاصل کو تشنگی کا مقدر لکھوں گا میں

اب ریگزارِ جاں کو سمندر لکھوں گا میں

لوں گا جمالیات میں اپنے ضمیر سے

سنگِ سیاہ کو بھی گُلِ تر لکھوں گا میں

مجھ کو جو ڈھونڈ لائے میں اس کا غلام ہوں

اک دن یہ اشتہار سڑک پر لکھوں گا میں

شام آنے سے پہلے ہی دم پر مرے بن آئی

 شام آنے سے پہلے ہی دم پر مرے بن آئی

اب کیسے گزاروں گا یا رب! شبِ تنہائی

یوں آیا کوئی جیسے تصویر نظر آئی

احساس نے کروٹ لی، جذبات نے انگڑائی

میری ہی نگاہوں نے بخشی تجھے رعنائی

میری ہی نگاہوں سے کیوں تجھ کو حیا آئی

Friday, 10 January 2025

تری ذات یا محمد مرا ہر قدم سہارا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تِری ذات یا محمدﷺ مِرا ہر قدم سہارا

تِرا نام اصل میں ہے مجھے جان و دل سے پیارا

وہ ہیں رحمتِ دو عالم تو میں ان کا اُمتی ہوں

ہے انہیں کا لطف بے حد مِرے بخت کا سہارا

یہ عطائے خُسروانہ کوئی میرے دل سے پوچھے

تِری ذات ہے اے قادر! کیا مجھ کو آشکارا

پھول بنتی ہے نکل کر لب اظہار سے بات

 پھول بنتی ہے نکل کر لب اظہار سے بات

ہم نے چھیڑی ہے بھری بزم میں کس پیار سے بات

دل جلانے سے ملا کرتا ہے کس طرح سکوں

آؤ کر لیں نا ذرا آتشِ رُخسار سے بات

وہ نہ آئے بھی اگر دل تو بہل جائے گا

اور کچھ دیر کریں سایۂ دیوار سے بات

ان سے اظہار خواہشات نہ کر

 ان سے اظہار خواہشات نہ کر

اور تازہ غمِ حیات نہ کر

جس سے اے دوست دل کو ٹھیس لگے

مجھ سے للہ ایسی بات نہ کر

رخ پہ اس طرح کاکلیں نہ بکھیر

صبح روشن کو کالی رات نہ کر

دوست کوئی جو معتبر نہ رہا

 دوست کوئی جو معتبر نہ رہا

اعتبار اپنے آپ پر نہ رہا

راہبر سے جو بے خبر نہ رہا

راہزن کا اسی کو ڈر نہ رہا

فصل آئی ہے جب سے پت جھڑ کی

سایہ والا کوئی شجر نہ رہا

خاک اطراف میں اڑتی ہے بہت پانی دے

 خاک اطراف میں اڑتی ہے بہت پانی دے

اس مسافت کو بھی ایک خطۂ بارانی دے

کچھ دنوں دشت بھی آباد ہوا چاہتا ہے

کچھ دنوں کے لیے اب شہر کو ویرانی دے

یا مجھے مملکت عشق کی شاہی سے نواز

یا مجھے پھر سے وہی بے سر و سامانی دے

مستحق کون ہے ہم لوگ یہ کب دیکھتے ہیں

 مستحق کون ہے ہم لوگ یہ کب دیکھتے ہیں

بھیک بھی دیتے ہیں تو نام و نسب دیکھتے ہیں

شہرِ مجبور کا ہم حال عجب دیکھتے ہیں

ہر کہیں پھیلا ہوا دستِ طلب دیکھتے ہیں

سوچتا ہوں کہ بصیرت کی کسوٹی کیا ہے

دیکھنے والے تو اعزاز و لقب دیکھتے ہیں

تمہاری جو چشم کرم ڈھونڈتے ہیں

 تمہاری جو چشمِ کرم ڈھونڈتے ہیں

وہی دل میں داغِ الم ڈھونڈتے ہیں

محبت کی بازی کبھی وہ نہ ہارے

خوشی کے بجائے جو غم ڈھونڈتے ہیں

ہوئے جن کی خاطر زمانے میں رُسوا

انہی کو خدا کی قسم ڈھونڈتے ہیں

Thursday, 9 January 2025

کرم اتنا تو مجھ پر احمد مختار ہو جائے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کرم اتنا تو مجھ پر احمد مختارﷺ ہو جائے

یہ عاصی بھی کسی دن حاضرِ دربار ہو جائے

وہ دل آئینہ کی مانند حیرت زار ہو جائے

رسولِ پاکؐ کی صورت سے جس کو پیار ہو جائے

عطا ہوں مجھ کو ایسا جامِ عرفاں ساقئ کوثر

کہ جس کے پیتے ہی دل مرکزِ انوار ہو جائے

روٹھا ہوا ہے آج ترا اعتبار بھی

 روٹھا ہوا ہے آج ترا اعتبار بھی

دامن بچا رہا ہے غمِ انتظار بھی

دل مجھ سے کہہ رہا ہے کہ تم آ گئے قریب

سعئ نظر ہے آج مِری شرمسار بھی

مانا تِری طلب نے دیا ہے نمو مجھے

لیکن مِرا وجود ہے تیرا وقار بھی

سارے گلشن میں مرا کوئی بھی دم ساز نہیں

 سارے گلشن میں مِرا کوئی بھی دم ساز نہیں 

چلتے پھرتے ہیں یہ سائے مگر آواز نہیں 

یہ حقیقت ہے کھلی اس میں کوئی راز نہیں 

تُو وہی ہے مگر اسلاف کے انداز نہیں 

بے نیاز آج بھی چشم کرم انداز نہیں 

غم نہ کر تو در مے خانہ اگر باز نہیں 

ہیں مقدر میں ابھی کرب کے منظر کتنے

 ہیں مقدر میں ابھی کرب کے منظر کتنے

اور اتریں گے ابھی سینے میں خنجر کتنے

کیا خبر دور ابھی اور ہے کتنی منزل؟

کیا بتائیں، ہیں ابھی پاؤں میں چکر کتنے

شیش محلوں سے شب و روز گزرنے والو

ان پہ مارو گے ابھی تان کے پتھر کتنے

منظر اک اور بھی پس منظر لگا مجھے

 منظر اک اور بھی پس منظر لگا مجھے

دیکھا جو آئینہ تو بہت ڈر لگا مجھے

اے یارِ خوش خرام! تکلف نہ کر کہ میں

پتھر ہوں تیری راہ کا، ٹھوکر لگا مجھے

کیا لوچ، کیا سبھاؤ ہے، دے اور گالیاں

لہجہ تِرا تو اور بھی سُندر لگا مجھے

تمہارے چہرے پہ دھیان ایسے ٹکا ہوا ہے

 تمہارے چہرے پہ دھیان ایسے ٹکا ہوا ہے 

تمام سمتوں کو ایک جانب رکھا ہوا ہے 

ہرے درختوں سے بیلیں کیسے لپٹ رہی ہیں 

زمین پر آسمان کیسے جھکا ہوا ہے 

وہ ایک لڑکی جو مر رہی ہے حیا کے مارے 

وہ ایک لڑکا جو دیکھنے پر تلا ہوا ہے 

Wednesday, 8 January 2025

پھر دل کو گدگداتی ہے الفت رسول کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پھر دل کو گدگداتی ہے الفت رسولﷺ کی

شاید نصیب ہو گی زیارت رسولﷺ کی

جس طرح پھیلے چاندنی دنیا میں ہر طرف

پھیلی تھی یوں زمانے میں شہرت رسول کی

راضی خدا ہوا ہے صحابہ سے اس لیے

حاصل نہیں ہوئی تھی رفاقت رسول کی

ڈھونڈو گے مگر پیار کی ڈالی نہ ملے گی

 ڈھونڈو گے مگر پیار کی ڈالی نہ ملے گی

اب تم کو کوئی چاہنے والی نہ ملے گی

کھڑکی نہ کھلے گی، کوئی جالی نہ ملے گی

یہ رات کبھی درد سے خالی نہ ملے گی

چھپ جائے گا احساس کا جاگا ہوا سورج

آنکھوں میں کسی صبح کی لالی نہ ملے گی

غم نصیبوں کو بھی عنوان حکایات کریں

 غم نصیبوں کو بھی عنوان حکایات کریں

آؤ کچھ تذکرۂ اہلِ خرابات کریں

ایک مدت سے ہمیں اپنا پتہ ہے درکار

غم سے پائیں جو مفر خود سے ملاقات کریں

ذکر تیرا سحر آثار نظاروں سے رہے

شام آئے تو ستاروں سے تِری بات کریں

ہر دل کے آس پاس ہے اک غم چھپا ہوا

 ہر دل کے آس پاس ہے اک غم چھپا ہوا

ہر پھُول کے قریب ہے کانٹا اُگا ہوا ہوا

اب دوستی کریں بھی تو کیا زندگی کے ساتھ

ہر دم اسے ہے موت کا کھٹکا لگا ہوا

یوں دل میں رہ گئی ہے کسی بے وفا کی یاد

رہ جائے جیسے گھر میں کوئی در کُھلا ہوا

اس خبر کی شہر میں کرتا پھرے تشہیر کون

 اس خبر کی شہر میں کرتا پھرے تشہیر کون

زندگی کی لکھ رہا ہے بے وضو تفسیر کون

اے اسیرِ زلف جاناں! شب کے سناٹوں سے پوچھ

کھٹکھٹانے آتا ہے پچھلے پہر زنجیر کون؟

ساری بستی کی زباں پر بس یہی ہے اک سوال

بیچتا ہے شہر میں بے پیرہن تصویر کون

ہر سمت یہ ہم شور و شرر دیکھ رہے ہیں

 ہر سمت یہ ہم شور و شرر دیکھ رہے ہیں

مظلوم کی آہوں کا اثر دیکھ رہے ہیں

مٹتے ہوئے اسلاف کی عظمت کے نشانات

دیکھے نہیں جاتے ہیں مگر دیکھ رہے ہیں

کل تک جو اخوت کے لیے پھرتے تھے پرچم

بدلی ہوئی آج ان کی نظر دیکھ رہے ہیں

لب پہ بھولے سے مسرت کا نہ لے نام ابھی

 دورِ آزادی


لب پہ بھولے سے مسرت کا نہ لے نام ابھی

دل کو گھیرے ہے ہجومِ غم و آلام ابھی

ہے وہی کشمکشِ گردشِ ایام ابھی

وہی دن رات وہی ہیں سحر و شام ابھی

وہی صیاد ہے بدلا ہوا ہے نام تو کیا

ہر تر و خشک میں پھیلا ہوا ہے دام ابھی

پڑ گیا سایۂ گنبد بھی اگر کانٹوں پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پڑ گیا سایۂ گنبد بھی اگر کانٹوں پر

جگمگا اٹھیں گے پھر شمس و قمر کانٹوں پر

رشکِ مہتاب تھا صحرائے مدینہ شب بھر

اوس بن بن کے اترتی تھی سحر کانٹوں پر

خواب میں آپﷺ جو ایک بار اگر آ جائیں

مجھ کو آ جائے گا جینے کا ہنر کانٹوں پر

Tuesday, 7 January 2025

میری راہوں کو آسان کس نے کیا

 میری راہوں کو آسان کس نے کیا

زندگی کو گُلستان کس نے کیا

ہر مُصیبت سے کس نے بچایا مجھے

مجھ پہ آخر یہ احسان کس نے کیا

اپنی چھایا میں محفوط رکھ کر مجھے

مجھ کو ہر غم سے انجان کس نے کیا

جہان خود غرض میں کون کس کے کام آتا ہے

 جہان خود غرض میں کون کس کے کام آتا ہے

جو کام آتا ہے تو تنہا دلِ💔 ناکام آتا ہے

ہوا ہے اور نہ ایسا ہو گا اب خونریز عالم میں

لہو دیتی ہے دل کی رگ جب ان کا نام آتا ہے

لُنڈھائیں خُم کے خُم سیراب اور پیاسوں کے حصے میں

صُراحی ہے نہ مِینا ہے، نہ کوئی جام🍷 آتا ہے

زمانہ اس کے آ جانے کا آ جاتا تو اچھا تھا

 زمانہ اس کے آ جانے کا آ جاتا تو اچھا تھا

کبھی اس سے زمانہ ہم کو ملواتا تو اچھا تھا

کی کی بد نظر سے چاند سا چہرہ بچا رہتا

تمہاری آنکھ کا کاجل جو بہہ جاتا تو اچھا تھا

تمہارے بے وفائی یاد آ جائے تو کہتا ہوں

مِرے دل کو نہ تیرا دل اگر بھاتا تو اچھا تھا

ہم سے روداد محبت میں خیانت نہ ہوئی

 ہم سے رُودادِ محبت میں خیانت نہ ہوئی

اس سے بچھڑے تو کسی اور سے اُلفت نہ ہوئی

دل میں بستے تھا میرے وہ کبھی دھڑکن کی طرح

بعد اس کے تو مِرے دل کو محبت نہ ہوئی

کس طرح سب کو بتاؤں میں بچھڑنے کا سبب

ضرب ایسی ملی مجھ کو کبھی ہمت نہ ہوئی

اثر کیا لب خاموش نے زباں کی طرح

 اثر کیا لبِ خاموش نے زباں کی طرح

بکھر گیا مِرا ہر اشک داستاں کی طرح

کیے ہیں تُو نے ستم جورِ آسماں کی طرح

جو امتحان لیے مجھ سے امتحاں کی طرح

کہاں ٹھکانہ بناؤں گا اپنا اے صیاد؟

قفس بھی راس نہ آیا جو آشیاں کی طرح

آؤ کر لیں پھر کچھ باتیں حسین کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آؤ کر لیں پھر کچھ باتیں حسینؑ کی

کتنی کربناک تھیں وہ شہادتیں حسین کی

صدیوں سے جو ہو رہے ہیں سجدے جا بجا

مگر عبادتیں تو ہیں صرف عبادتیں حسین کی

اجالا نگل گئی، جہالت کی سیاہ رات

روشن ہیں آج تک وہ راتیں حسین کی

میری رسوائی ہے کہ شہرت ہے

 میری رُسوائی ہے کہ شہرت ہے

جو بھی ہے آپ کی بدولت ہے

آئینہ سامنے ہے، وہ بھی ہیں

کیا کہوں کون خوبصورت ہے

خواہشوں کا اگر غلام نہ ہو

آدمی فخرِ آمدمیت ہے

Monday, 6 January 2025

گر مجھ سے خفا ہو تو سزا کیوں نہیں دیتے

 گر مجھ سے خفا ہو تو سزا کیوں نہیں دیتے

مجھ کو بھری محفل سے اٹھا کیوں نہیں دیتے

ہوتا ہے فقط جن سے اندھیروں میں اضافہ

تم ایسے چراغوں کو بجھا کیوں نہیں دیتے

بیمار تمہارے لبِ دم ہیں ذرا دیکھو

تم کیسے مسیحا ہو، دوا کیوں نہیں دیتے

چمن میں آتے ہی دشت بلا کو بھول گئے

 چمن میں آتے ہی دشت بلا کو بھُول گئے

شِکم جو سیر ہوا، تم گدا کو بھول گئے

نجات ہم کو مرض سے ملے تو کیسے ملے

کہ چارہ ساز ہماری دوا کو بھول گئے

گِلہ کرے نہ تہی دستئ فقیر کہیں

تم اپنے در کے پرانے گدا کو بھول گئے

دیر و حرم میں دیکھو لڑایا گیا ہمیں

 دیر و حرم میں دیکھو لڑایا گیا ہمیں

کچھ اس طرح جمورا بنایا گیا ہمیں

دیکھا کلام خواب مگر بیس بیس تک

لیکن یہ کیسی سمت میں لایا گیا ہمیں

اک دن جناب شیخ کو سُوجھا کہ کچھ کریں

اس شام در قطار سجایا گیا ہمیں

پیاس صدیوں کی لیے اپنے لبوں پر آیا

 پیاس صدیوں کی لیے اپنے لبوں پر آیا

ملنے صحراؤں سے آج ایک سمندر آیا

اور پتھر تو مِرے گھر سے ذرا دور کرے

ایک اخلاص کا پتھر تھا جو سر پر آیا

شہر کی بات فصیلوں سے پرے جا پہنچی

اور اس بات کا الزام مِرے سر آیا

آئینہ ساز ہاتھوں کا آئینہ صاف کر

 آئینہ ساز ہاتھوں کا آئینہ صاف کر

میں ہوں پسِ غبار مِرا انکشاف کر

کیا کچھ نہیں اُداس گھروں میں تِرے لیے

جنگل کو جانے والے! کبھی اعتکاف کر

جس کا ہُوا ہے قتل، وہ اک آفتاب تھا

سرزد ہوئی ہے تجھ سے خطا اعتراف کر

Sunday, 5 January 2025

کہاں جاتے ہو یوں پہلو بدل کے

 کہاں جاتے ہو یوں پہلو بدل کے

ابھی کچھ شعر باقی ہیں غزل کے

جہاں لکھا تھا میں نے لفظ الفت 

وہیں پر آ گرے آنسو پھسل کے

یہ میرا جسم جو مہکا ہوا ہے

تِری محفل سے آیا ہوں نکل کے

تیرا بیمار ترے در سے بھی خالی جائے

 تیرا بیمار تِرے در سے بھی خالی جائے

کس سے پھر دردِ محبت کی دوا لی جائے

دل کے ایزل سے ہے لِپٹا ہوا کاغذ کورا

کیوں نہ پھر آپ کی تصوہر بنا لی جائے

توپ بھی، تیر بھی، تلوار بھی رکھ دیں آؤ

دل کی گِرتی ہوئی دیوار اُٹھا لی جائے

کوئی حبیب کوئی مہرباں تو ہے ہی نہیں

 کوئی حبیب کوئی مہرباں تو ہے ہی نہیں

ہمارے سر پہ کوئی آسماں تو ہے ہی نہیں

جو ایک عکس حقیقت ہے ٹوٹ جائے اگر

پتہ چلے کہ جہاں میں جہاں تو ہے ہی نہیں

میں ایک عمر سے رب کی تلاش کرتا ہوں

جہاں پہ اس کا نشاں تھا وہاں تو ہے ہی نہیں

دنیا الٹی ادا سمجھتی ہے

 دُنیا اُلٹی ادا سمجھتی ہے

بے وفا کو وفا سمجھتی ہے

کرب و چیخ اور پُکار کو دُنیا

اب خُوشی کی صدا سمجھتی ہے

ایسی ہستی ہے آج بھی موجود

جو بھلوں کو بھلا سمجھتی ہے

اس نے مجھ سے غلط بیانی کی

اس نے مجھ سے غلط بیانی کی

یہ علامت بھی ہے جوانی کی

صرف آنکھیں ہی نم نہیں کرتا

خُوبیاں اور بھی ہیں پانی کی

آپ کو نیند آ رہی ہے کیا

ابتداء ہے ابھی کہانی کی

مدت سے مرے دل میں بس ایک تمنا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مُدت سے مِرے دل میں بس ایک تمنا ہے

میں جا کے مدینے میں مر جاؤں تو اچھا ہے

کعبہ مِرا دل ہے، اور جاں ہے مدینے میں

عاصی پہ بڑا یا رب! احسان یہ تیرا ہے

اس کے درِ اقدس کی تو مجھ کو گدائی دے

جو رحمتِ عالم ہے، محبوب بھی تیرا ہے

جہاں نفاق کے شعلے ملیں بجھا کے چلو

 جہاں نفاق کے شعلے ملیں بُجھا کے چلو

چراغ امن و محبت کا تم جلا کے چلو

تمہارے بعد بھی آئیں گے قافلے یارو

ملیں جو راہ میں کانٹے انہیں ہٹا کے چلو

ابھی تو کام انہیں بھی بہت سے کرنے ہیں

نمود صبح ہے سوتوں کو بھی جگا کے چلو

یہ دنیا آج بھی اس کو یزیدوں سے محبت ہے

 عہدِ وفا


تمہارے واسطے بھی

ساری دنیا سے اگر میں لڑ نہ پایا

تو تم ہرگز نہ سمجھو

کہ دنیا تم سے زیادہ معتبر ہے

تم سے، مجھ سے، منحرف دنیا

یہ دنیا، روز عالمگیر سطحوں پر

بہ فیض عشق ہم نے جب خرد کا راستہ بدلا

 بہ فیض عشق ہم نے جب خرد کا راستہ بدلا

مذاقِ زندگی کے ساتھ دل کا مُدعا بدلا

سکونِ دل کی خاطر آج اندازِ وفا بدلا

مِری صورت بدل جانے سے دل کا مُدعا بدلا

محبت ہی محبت ہے جدھر دیکھو زمانے میں

مِری قسمت کہ ان ہاتھوں میں پھر رنگِ حِنا بدلا

ہجر ہو یا وصال کچھ تو ہو

 ہجر ہو یا وصال کچھ تو ہو

یا خدا! اب کے سال کچھ تو ہو

مشتہر تُو بھی ہو زمانہ میں

میرے غم کی مثال کچھ تو ہو

یہ جو دِکھتا ہے کیا حقیقت ہے

آئینے سے سوال کچھ تو ہو

Saturday, 4 January 2025

وہ خدا کا نہیں بندگی کا نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ خدا کا نہیں بندگی کا نہیں

جو نبیؐ کا نہیں وہ کسی کا نہیں

جس نے سمجھی نہیں عظمتِ مصطفیٰؐ

وہ علی کا نہیں، وہ ولی کا نہیں

فرش تا عرش ہیں حکمراں آپؐ ہی

یہ زمانے میں رُتبہ کسی کا نہیں

اگر ہے مانگنا مانگو وہاں سے

 اگر ہے مانگنا مانگو وہاں سے

زمانے بھر کو ملتا ہے جہاں سے

کوئی پوچھے تو اتنا باغباں سے

کہ رونق اڑ گئی کیوں گلستاں سے

تعلق ہے اب ان کا گلستاں سے

جو نا واقف ہیں پھولوں کی زباں سے

قلم حیراں سیاہی خشک دل پہ جبر کا پہرہ

 جبرِ مشیّت


قلم حیراں، سیاہی خشک، دل پہ جبر کا پہرہ

نگاہوں سے نگاہوں تک، سکوتِ مرگ کا پہرہ

کہاں بادِ نسیمِ صبح گاہی، کس جگہ گلشن

وہاں صیاد کا پہرہ، یہاں صیاد کا پہرہ

رفیقانِ چمن، بے امتیازِ شوق ا رُسوائی

کیے جاتے ہیں اب تو بارگاہِ صبر کا پہرہ

موت تھی زندگی تھی یاد نہیں

 موت تھی زندگی تھی یاد نہیں

کون مجھ سے ملی تھی یاد نہیں

ہم نے روشن تو کی تھی شمعِ وفا

وہ جلی تھی بجھی تھی یاد نہیں

خاک تو ہو گیا تھا پروانہ

شمع کیوں رو پڑی تھی یاد نہیں

کسی برگد کا سر راہ نہ احسان لیا

 کسی برگد🌳 کا سر راہ نہ احسان لیا

اپنا سایہ تھا کڑی دھوپ میں خود تان لیا

بھیس بدلے تو بہت ہم نے ہوا کے ڈر سے

سنگ و دیوار نے ہر شہر میں پہچان لیا

لوگ خوابوں کے دریچوں میں چھپے بیٹھے ہیں

حاکم شہر نے ہر شخص کا ایمان لیا

ڈس رہی ہیں رات دن اب تنہائیاں ہماری

 ڈس رہی ہیں رات دن اب تنہائیاں ہماری

بوجھ لگ رہی ہیں ہمیں پرچھائیاں ہماری

کانوں پہ ہاتھ رکھ کے دور بھاگ رہے ہیں 

ہنسی اڑا رہی ہیں بج بی کے شہنائیاں ہماری 

کسی کا قصور کیا ہے ہم خود ہی سبب ہیں 

برباد کرگئی ہیں ہمیں یہ لاہرواہیاں ہماری

ہر چند کہ ہم مورد ہر قہر و غضب ہیں

 ہر چند کہ ہم موردِ ہر قہر و غضب ہیں

باطل کے پرستار نہ پہلے تھے نہ اب ہیں

وہ لوگ کہاں اب جنہیں کہتے تھے مجاہد

اس دور ترقی میں سب آرام طلب ہیں

فرصت جو ملے غم سے تو مسمار ہی کر دوں

جتنے بھی سر راہ یہ ایوان طرب ہیں

کیا جانیے کس نشۂ غفلت میں ہیں سرشار

جسے ہے عشق ختم المرسلین سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جسے ہے عشق ختم المرسلیں سے

وہ فارغ ہے غمِ دنیا و دیں سے

محمدﷺ جب نہ تھے دنیا تھی تاریک

ضیاء پھیلی اسی مہرِ مبیں سے

مخاطب کون ہے جُز ذاتِ احمدﷺ

خطابِ رحمۃ اللعالمیںﷺ سے

Friday, 3 January 2025

زندگی کے اس سفر میں ہمسفر کوئی نہیں

 زندگی کے اس سفر میں ہمسفر کوئی نہیں

لوگ ہیں لاکھوں نظر میں ہم نظر کوئی نہیں

آپ کی یہ رہنمائی راہ کی بھٹکن بنی

منزلوں تک جانے والی رہگزر کوئی نہیں

اب تو میں تنہا ہوں اور یادوں کا اک ٹھنڈا لاؤ

میرے حصے میں اندھیرے ہیں، سحر کوئی نہیں

ارادے نیک ہیں نیت کھری ہے

 ارادے نیک ہیں نیت کھری ہے

تمہاری جیب پھر کیسے بھری ہے

تمہیں پڑ جائے گی اس کی بھی عادت

ابھی اک بار ہی غیرت بھری ہے

ادا لیلیٰ کی ٹونا ٹوٹکا ہے

محبت قیس کی جادوگری ہے

محفل عشق کا دستور نرالا دیکھا

 محفل عشق کا دستور نرالا دیکھا

غم سے معمور ہر اک چاہنے والا دیکھا

محل امید کا برسوں میں ہوا تھا تعمیر

اس کو پل بھر میں ہی ہم نے تہ و بالا دیکھا

دشمنوں نے میری جانب سے زباں کھولی تھی

اپنے احباب کے ہونٹوں ہی پہ تالا دیکھا

عکس جمال شمع رسالت کہو اسے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عکسِ جمالِ شمعِ رسالت کہو اسے

سرتاجِ دین و شاہِ شہادت کہو اسے

دیکھو تو ایک نُورِ حقیقت کا آئینہ

سمجھو اگر تو رازِ مشیّت کہو اسے

عجز و رضا و صبر کی معراجِ آخریں

صِدق و صفا و عشق و محبت کہو اسے

تڑپ رہا ہوں میں دیدار کو زمانے سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تڑپ رہا ہوں میں دیدار کو زمانے سے

مجھے بلائیے آقاﷺ کسی بہانے سے

جھکا ہے سارا زمانہ ہمارے قدموں پر

حضور آپؐ کے قدموں پہ سر جھکانے سے

خدا کرے کہ کوئی رابطہ سا پیدا ہو

اس آستانے کا میرے غریب خانے سے

Thursday, 2 January 2025

ہمارے نبی پیارے پیارے نبی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہمارے نبی پیارے پیارے نبیﷺ

ہیں امت کی آنکھوں کے تارے نبی

ہدایت کا رستہ دکھایا ہمیں

عبادت ہے کیا؟ یہ بتایا ہمیں

انہوں نے ہی تعلیمِ قُرآن دی

بھلائی، بُرائی کی پہچان دی

اے شاہ عرب اے شاہِ عجم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

شاہ عرب و عجم


اے جلوہ فروز شمعِ حرم

اے راہنمائے باغِ ارم

اے محرم رازِ سیف و قلم

ہے تجھ سے وجودِ لطف و کرم

اے شاہ عرب اے شاہِ عجم

حدود ذات سے غافل نہ عمر بھر رہنا

 حدود ذات سے غافل نہ عمر بھر رہنا

حصارِ ذات سے باہر بھی ہو اگر رہنا

ہر اک خار ہر اک گُل سے با خبر رہنا

چمن میں رہنا اگر ہو تو سوچ کر رہنا

کسی رئیس کی محفل ہو یا غریب کا گھر

جہاں بھی رہنا ضروری ہو مختصر رہنا

سرخی شب سیہ پہ لگا کر بھی دیکھیے

 سرخی شب سیہ پہ لگا کر بھی دیکھیے

جُوڑے میں اس کے پھُول سجا کر بھی دیکھیے

شعلہ کسی کے قُرب کا لپکے ہے بار بار

اس آگ میں بدن کو جلا کر بھی دیکھیے

آتش کدے کے پاس سے اُٹھیے گا بھی ذرا

ٹھنڈی ہوا کا لطف اُٹھا کر بھی دیکھیے

بن مرا ہمسفر سوچ کر دیکھ کر

 بن مِرا ہمسفر سوچ کر دیکھ کر

ساتھ دے پر مِری رہگزر دیکھ کر

اپنا ماضی بہت یاد آیا مجھے

سبز پتہ کوئی شاخ پر دیکھ کر

میں نے بھی چار دن زندگی کی تو تھی

یاد آیا مجھے ایک گھر دیکھ کر

تماشائے الم ہے اور میں ہوں

 تماشائے الم ہے اور میں ہوں

خوشی کے ساتھ غم ہے اور میں ہوں

زمانے کا ستم ہے اور میں ہوں

یہ سب ان کا کرم ہے اور میں ہوں

رہ حق پر قدم ہے اور میں ہوں

سرِ اخلاق خم ہے اور میں ہوں

طلسم توڑتے ہیں خواب سے نکالتے ہیں

 طلسم توڑتے ہیں خواب سے نکالتے ہیں

رقیب کو تِرے گرداب سے نکالتے ہیں

پرندے صرف یہاں مستفید ہوتے نہیں

ہم اپنا رزق بھی تالاب سے نکالتے ہیں

ہمیں بُجھانے کی سازش میں تُو بھی شامل تھا

تجھے بھی حلقۂ احباب سے نکالتے ہیں

الٰہی مجھ پر ہو چشم عنایت کملی والے کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


الٰہی مجھ پر ہو چشم عنایت کملی والےﷺ کی

زمانے کو عطا کی تُو نے دولت کملی والے کی

نہ مجھ کو خواہش دولت، نہ مجھ کو خواہشِ دنیا

ازل سے ہے مِرے دل میں محبت کملی والے کی

وہاں پر کُفر کی آندھی نے اپنا سر کچل ڈالا

جہاں روشن ہوئی شمعِ صداقت کملی والے کی

Wednesday, 1 January 2025

میں تخیل میں تجھ کو لاؤں گا

 میں تخیل میں تجھ کو لاؤں گا

ان گنت زاویوں سے پرکھوں گا

دکھ سمجھتا ہوں بے گھری کا میں

چھت سے جالے نہیں اتاروں گا

داغ چھپتا نہیں سفیدی سے

آپ سے جھوٹ کیسے بولوں گا

سائیں میرے پیارے سائیں

 سائیں، میرے پیارے سائیں

تیرا نام عشق، کس نے رکھا؟

داسیاں مندروں میں رقص کرتی ہیں

مسجدوں میں اذانیں گونجتی ہیں

کئی دھڑکنیں گنگا کنارے

تیرے نام کی تسبیح کرتے ہوئے

بات جھوٹی اثر خیالی ہے

 بات جھوٹی اثر خیالی ہے

سرفروشی کا سر خیالی ہے

کٹ گئی خواب ٹوٹنے میں عمر

یعنی سارا سفر خیالی ہے

بھائی چارہ خلوص آشتی امن

ہے سبھی کچھ مگر خیالی ہے

جب بھی پھیلے رات کے سائے

 جب بھی پھیلے رات کے سائے

درد کے بادل دل پر چھائے

ہو سُو اپنے لوگ کھڑے تھے

پتھر کس جانب سے آئے

دنیا پتھر دل ہے، لیکن

دل نے پھر بھی خواب سجائے

کسی کے صبح کی مسکان ہونا

 کسی کے صُبح کی مُسکان ہونا

اندھیرے گھر میں روشندان ہونا

کہوں میں کیا تمہیں اس سے زیادہ

مِرے بچو! مِری پہچان ہونا

سفر آسان میرا کر گیا ہے

تمہارا ساتھ اس دوران ہونا

بے آواز دکھ دکھ ندی ہے

 بے آواز دکھ


دکھ

ندی ہے

گہری

سمرتیوں کی

بہتی رہی بے آواز

تھکی، ٹوٹی اکیلے پن سے

اب کوئی بات بڑھانے کی ضرورت نہ رہی

 اب کوئی بات بڑھانے کی ضرورت نہ رہی

حال دل ان کو سنانے کی ضرورت نہ رہی

مسئلے ہو گئے بے رخ ہی سیاست کے شکار

کوئی آواز اٹھانے کی ضرورت نہ رہی

قافلے درد کے خود دل سے گزر جاتے ہیں

راستے ان کو دکھانے کی ضرورت نہ رہی

رکنا پڑے گا اور بھی چلنے کے نام پر

 رکنا پڑے گا اور بھی چلنے کے نام پر

گرتی رہے گی خلق سنبھلنے کے نام پر

پھنستا گیا ہوں اور نکلنے کی سعی میں

آفت مزید آئی ہے ٹلنے کے نام پر

یہ کیا طلسم ہے کہ ابھرنے کے شوق میں

آواز دب گئی ہے نکلنے کے نام پر

ممکن نہ تھی جو بات وہی بات ہو گئی

 ممکن نہ تھی جو بات وہی بات ہو گئی

دریا مجھے ملا تو مِری پیاس کھو گئی

جب تک تمہارا ذِکر رہا جاگتی رہی

پھر وہ حسین رات بھی محفل میں سو گئی

سایا تمہاری یاد کا اب میرے ساتھ ہے

دنیا تو اک ندی تھی سمندر میں کھو گئی

کوئی دشمن کوئی پرایا ہے

 کوئی دشمن کوئی پرایا ہے

صرف اپنا بس ایک سایہ ہے

دوستی میں دروغ گوئی نے

رنگ ہر طرح کا جمایا ہے

کب نبھائی ہے یار نے یاری

دوستوں نے ہی دل دُکھایا ہے