Tuesday 1 October 2024

حدود طائر سدرہ حضور جانتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حدودِ طائرِ سِدرہ، حضورﷺ جانتے ہیں

کہاں ہے عرشِ معلّی، حضورﷺ جانتے ہیں

ہر ایک حرفِ تمنّا، حضورﷺ جانتے ہیں

تمام حال دلوں کا، حضورﷺ جانتے ہیں

خدا نے اس لیے قاسم انہیں بنایا ہے

کہ بانٹنے کا قرینہ حضورﷺ جانتے ہیں

شمس کو واپس بلانا مصطفیٰ کا معجزہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


شمس کو واپس بُلانا، مصطفیٰﷺ کا مُعجزہ

چاند ٹُکڑے کر دِکھانا، مصطفیٰﷺ کا معجزہ

سر کی آنکھوں سے خدائے برتر و ذی شان کا

دِل نشیں دِیدار پانا، مصطفیٰﷺ کا مُعجزہ

کنکروں کا بولنا اعجازِ ختمُ المرسلیںﷺ

پیڑ کا قدموں میں آنا، مصطفیٰﷺ کا معجزہ

بام سے جھانک کبھی چلمن ایام سے دکھ

 اوجھل ڈھول سہانے رے


بام سے جھانک، کبھی چلمنِ ایّام سے دِکھ

چاندنی رات کی چھدرائی سپیدی سے جھلک

یا اماوس میں ہیولوں کی طرح مجھ تک آ

حاضری دُکھ میں کبھی دے کے خُوشی میں چھُپ جا

کبھی ہنستے ہوئے مِل، غم میں میسر مت ہو

فاصلہ رکھ کہ یہ قُربت کے لیے لازم ہے